نئی دہلی، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت سی آر چودھری نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے 1.6 ملین ایم ٹی گنجائش والے چارہ گوداموں کے تعمیری ٹھیکوں کی منظوری دی ہے جبکہ ریاستی حکومتوں نے 2.15 ملین ایم ٹی گنجائش والے چارہ گوداموں کے ٹھیکوں کی منظوری دی ہے۔ اس طرح 3.75 ملین ایم ٹی گنجائش والے چارہ گوداموں کے ٹھیکوں کو منظور کیا گیا ہے۔
حکومت نے ایف سی آئی کے ذریعہ اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ مرحلہ وار (3 مراحل میں) سرکاری پرائیویٹ شراکت داری (پی پی پی) میں سال 2019-20 کے اختتام تک 10 ملین ایم ٹی گنجائش والے اسٹیل کے چارہ گوداموں کی تعمیر کے لیے اپنی منظوری دے دی ہے۔ ایف سی آئی تقریبا 60 ملین ٹن سالانہ گیہوں اور چاول کی ذخیرہ اندوزی کرتا ہے۔
مذکورہ گوداموں کی تعمیر پرائیویٹ شعبے کی شراکت داری میں سرکاری نجی شراکت داری طریقہ کار سے تعمیر کئے جائیں گے۔ ایف سی آئی کو اس سے فائدہ پہنچے گا کیوں کہ اسے کسی بھی پروجیکٹ میں مالی سرمایہ کاری نہیں کرنی ہوگی۔ گوداموں کی بناوٹ (ڈیزائننگ)، تعمیر، سرمایہ کاری اور چلانے یا رکھ رکھاؤ کی تمام ذمہ داری پرائیویٹ پارٹیوں کی ہوگی۔
مزید یہ کہ ان گوداموں کے کافی فوائد ہیں کیونکہ یہ محفوظ اور جدید طریقے سے ذخیرہ اندوزی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان گوداموں میں اناج کی ذخیرہ اندوزی طویل مدت تک، کم نقصان اور کم دیکھ بھال اور مزدوری لاگت کے ساتھ کی جاسکتی ہے۔
एक टिप्पणी भेजें