Halloween Costume ideas 2015

گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج

نئی دہلی، بھارت کے ذریعے داخل کردہ دو سالہ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق سال 2010 میں بھارت میں گرین ہاؤس گیس (جی ایچ جی) کا کُل اخراج (جس میں ایل یو ایل یو سی ایف شامل نہیں ہے) 2.136 ارب ٹن کاربن ڈائی ایکسائڈ کے برابر  (سی او2 ای کیو) تھا۔ 2010 میں ،

 جس کیلئے موازنے کے اعدادوشمار دستیاب ہیں، بھارت کا اخراج چین (11.183 ارب ٹن سی او2 ای کیو )، امریکہ (6.713 ارب ٹن سی او2 ای کیو)، یورپی یونین (4.834 ارب ٹن سی او2 ای کیو) اور برازیل (2.902 ارب ٹن سی او2 ای کیو) سے کم تھا۔

وزارت نے 7 دسمبر 2015 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے حرارتی بجلی گھروں کیلئے معیار پر نظر ثانی کی تھی، جس میں پارٹی کولیٹ میٹر، ایس او ایکس، این او ایکس، مرکری وغیرہ کے پیمانے طے کئے گئے تھے اور ان ضابطوں کیلئے کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے۔

یہ بات ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  انل مادھو دوے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتائی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget