Halloween Costume ideas 2015

نویں گورکھا رائفلز کی پہلی بٹالین کے 200 برس مکمل ہوئے

نئی دہلی۔ نویں گورکھا رائفلز کی پہلی بٹالین ،برطانوی حکومت کے اقتدار کے دوران 1817 میں ’فتح گڑھ لیوی ‘کے نام سے قائم ہوئی تھی بٹالین نے اپنے قیام کے 200 برس مکمل ہونے کا جشن سکندر آباد میں منایا ۔

 واضح رہے کہ نویں گورکھا رائفلز کو ایک منفرد امتیاز یہ حاصل ہے کہ اس کی تمام تر بٹالینوں کو اس کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں برّی فوج کے سربراہ کی جانب سے توصیفی سند، اس کی غیرمعمولی کارکردگی کیلئے دی جاچکی ہے۔ اس رجمنٹ کو تین وکٹوریا کراس، پانچ مہاویر چکر اور 17 ویر چکر اس کے قیام کے بعد سے لیکر اس کے وجود کے دو صدیوں کے عرصے کے دوران حاصل ہوچکے ہیں۔ یہ رجمنٹ افغانستان ، فرانس ، لینڈرس ، میسوپوٹامیا، شمالی افریقہ، چنڈٹس، برما، فلورا، کمار کھلی، ڈیرابابانانک اور جموں وکشمیر میں جنگی شجاعت کا مظاہرہ کرچکی ہے۔

دو صدیوں کے مکمل ہونے کے جشن سے قبل اسی بٹالین کی ایک ٹیم نے لداخ خطے میں، 30 دسمبر 2016 کو، اسٹوک رینجز کی سب سے بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اسٹوک کنگری(6153 میٹر) بھی سر کی ہے۔ اس کے بعد برّی فوج کے سربراہ جنرل راوت نے ایک موٹر سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا تھا جو مغربی نیپال کے روایتی بھرتی شعبوں کے اراکین پر مشتمل تھی۔

 4فروری کو یہ ریلی نیپال میں پوکھرا کے مقام پر پہنچی تھی اور اتفاق سے اسی دن ایک بڑی ریلی وہاں منعقد ہوئی تھی جس میں تقریباً 3500 سابق فوجیوں اور ان کی بیواؤں نے اس رجمنٹ کی 200 سالہ تقریبات کے موقع پر شرکت کی ۔ اس ریلی میں نیپال کی برّی فوج کے سربراہ جنرل راجندر چھیتری اور نویں گورکھا کے کرنل لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے بھی حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیپال کے مابین ایک منفرد یگانگت کا رشتہ قائم ہے او رنیپال کے 32ہزار نیپالی شہری بھارتی برّی فوج میں مصروف خدمت ہیں اور تقریباً 90 ہزار سابق فوجی نیپال میں پنشن لے رہے ہیں۔

 تقریبات کا اختتام خصوصی ڈنر کے ساتھ ہوا جس میں مصروف خدمت اور سبکدوش سپاہیوں نے حصہ لیا ، جن میں پنجاب کے سابق گورنر، جنرل بی کے این چھبّر نے بھی حصہ لیا۔ اس تقریب میں نیپال کے دور دراز علاقوں کے 500 بزرگوں نے بھی اپنے کنبوں کے ساتھ اس رجمنٹ سے اپنے دیرینہ تعلق کے اظہار کیلئے شرکت کی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget