Halloween Costume ideas 2015

سینئر مشن سربراہان کی مانک شا سینٹر میں تربیت

نئی دہلی۔ 2005 میں شروع کیا گیا سینئر مشن لیڈرس کورس ، اقوام متحدہ کے نظام میں تسلیم شدہ سب سے اعلیٰ معیار کا کورس ہے جسے وزارت خارجہ کے تحت مرکز برائے اقوام متحدہ قیام امن کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔ اسی سلسلے کا موجودہ کورس 20 سے 31 مارچ 2017 کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

اس کورس کا مقصد مؤثر منصوبہ بندی کی صلاحیت بہم پہنچانے کیلئے سینئر قیادت کو مستحکم بنانا اور مربوط امن اعانت آپریشنوں کو انجام دینا ہے۔ کورس کے تحت ایک فورم فراہم کرایا جاتا ہے جو امن اور سلامتی کے مختلف النوع موضوعات پر تبادلہ خیالات کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ کے مشنوں سے وابستہ چنوتیوں کو بھی زیر بحث لاتا ہے۔ اس کورس میں شرکت کرنے والے مندوبین اعلیٰ عہدوں کے حامل فوجی افسران (بریگیڈیئر اور اس سے اوپر کے عہدے کے افسران) ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہم عہدہ پولیس اور انتظامیہ (ممالک کے سفراء سمیت) کے افسران بھی اس میں شریک ہوتے ہیں۔


18 ممالک کے 25 مندوبین، اس کورس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس میں 21 اقوام متحدہ کے افسران ، سینئر سرپرست ، آسانیاں بہم پہنچانے والے اور مختلف موضوعات کی عملی پیشکش سے وابستہ افراد بھی شامل ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں ابتدائی کلمات لیفٹیننٹ جنرل جے ایس چیما، ڈی سی او اے ایس (آئی ایس اینڈ ٹی) نے ادا کیے۔اس کے بعد قیام امن آپریشنوں کے محکمے کے ڈائرکٹر مسٹر جیک کرسٹوفائڈس نے اظہار خیال کیا۔ وزارت خارجہ کی سکریٹری (مشرق) محترمہ پریتی سرن مہمان ذی وقار کے طور پر اس تقریب میں موجود تھیں اور انہوں نے اس موقع پر مندوبین کے روبرو افتتاح تقریر بھی کی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget