نئی دہلی، ایگریکچرل اینڈ پراسسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیو لپمنٹ اتھارٹی( اے پی ای ڈی اے) حکومت ہند کی وزارت کامرس کا ادارہ ہے جو زرعی مصنوعات اور ڈبہ بند غذائی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے لئے کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ ہندوستانی مصنوعات کو عالمی بازاروں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ جامع برآمداتی خدمات بھی فراہم کراتا ہے ۔
علاوہ ازیں اے پی ای ڈی اے حوالہ جاتی خدمات فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ کاروبار کے لئے معقول شراکتداروں کی تجویز بھی پیش کرتا ہے ۔ اے پی ای ڈی اے کی برآمدات میں اچار ،چٹنی ، رس ، شوربے جیسی ہندستان کی روائتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ چاول ،شہد ،تازہ اور ڈبہ بند پھل اور سبزیاں ،مشروبات ،قدرتی ریشے ، مرغ وماہی ،چارہ ، کنفیکشنری ،کٹ فلاور ،اناج اور دیگر ہندوستانی اشیا شامل ہیں ۔
ہندوستان کی زرعی مصنوعات اور ڈبہ بند خوراک کی برآمدات کے لئے خصوصی خدمات انجام دینے والے برآمد کاروں کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کے لئے سال 15-2014 اور 16-2015 کے دوران درج ذیل زمروں میں 82 ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
ڈائمنڈ -2 ، گولڈ -33 ،سلور -29 اور کانسہ -18 الّانہ سنس لمٹیڈ کو مذکورہ بالا دونوں برسوں کے دوران برآمدات کے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی اور غذائیات کے شعبے میں مجموعی خدمات کے لئے ڈائمنڈ ٹرافی سے سرفراز کیا گیا۔ مذکورہ بالا دونوں برسوں کے دوران برآمدات کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے گولڈن ٹرافی حاصل کرنے والے اداروں میں رمیش فلاورز ( پرائیویٹ ) لمٹیڈ پھولوں کی کاشت کے لئے ،
نندیالہ ستیہ نارائنا ( تازہ سبزیوں کے لئے ) نامدھاری سیڈز پرائیویٹ لمٹیڈ ( پھلوں سبزیوں اور بیجوں کے لئے ) الحمد ایگروفوڈ پروڈکٹس پرائیویٹ لیٹیڈ ( بھینس کے گوشت کے لئے ) ایس کے ایم ایگ پروڈکٹس ایکسپورٹ (انڈیا ) لمٹیڈ ( پولٹری کی مصنوعات کے لئے ، گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن لمٹیڈ ( ڈیری مصنوعات کے لئے ) ، کیجریوال بی کئیر انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ (قدرتی شہد کے لئے ) جین اریگیشن سسٹمز لمٹیڈ ، یوبی گلوبل لمٹیڈ ( الکحل مشروبات کے لئے ، ہندوستان گم اینڈ کیمیکلز لمٹیڈ اور ستیم بالا جی رائس انڈسٹریز پرائیویٹ لمٹیڈ (غیر باسمتی چاول کے لئے )
یہ ایوارڈ کامرس کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ریتا ٹیوٹیا نے تقسیم کئے ۔
اس موقع پر ایوارڈ یافتہ اداروں اور شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے محترمہ ٹیوٹیا نے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر زرعی مصنوعات کے ساتویں بڑے ملک کی حیثیت حاصل کرچکا ہے جس کے لئے ہمارے برآمد کاروں کی خدامات لائق ستائش ہیں جنہوں نے موجودہ معاشی بحران کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مزید نمو کے لئے نئے بازار تلاش کئے جانے چاہئیں ۔
एक टिप्पणी भेजें