نئی دہلی، ملک کے پہلے آرٹس ادارے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) نے آرٹ اور ثقافت کے علاوہ متعلقہ مضامین میں پانچ ڈپلومہ کورسز اور 6 نئے سرٹیفکیٹ کورسز شروع کئے ہیں۔ آئی جی این سی اے ثقافت کی مرکزی وزارت حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ ان کورسوں کا بنیادی مقصد اس کے طول و ارض اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ آرٹ اور ثقافت تیار کرنا ہے تاکہ متن پر مبنی کھوج کے نظام کو فروغ دیا جا سکے جس سے ثقافت کے سیکھنے کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ ادارے نے اپنے مقصد کے حصول کے لئے جدید ڈیجیٹل آلات تکنیک اور طریقہ کار اپنایا ہے۔
ایک سال کے پانچ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی تفصیلات 19-2018 کے تعلیمی سال کیلئے حسب ذیل ہیں:
پی جی ڈپلومہ ان کلچرل انفارمیٹکس
احتیاطی تحفظ میں پی جی ڈپلومہ
بودھ مطالعات میں پی جی ڈپلومہ
ڈیجیٹل لائبریری اور ڈالا مینجمنٹ میں پی جی ڈپلومہ
مخطوطہ اور قدیم کتبوں کے مطالعہ کے سلسلے میں پی جی ڈپلومہ
ادارے نے یہ کورسز شام کے وقت شروع کئے ہیں تاکہ ہندوستانی آرٹس کی طرف راغب ہو سکیں اور انہیں متعلقہ شعبوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت حاصل ہو سکے ۔
ان پانچ ڈپلومہ کورسز کے لئے خواہش مند امیدوار 10 جولائی 2018 سے پہلے درخواست دے سکتے ہیں۔ کورس کی تفصیلات ، فیس کا ڈھانچہ سرکاری ویب سائٹ http://ignca.gov.in/pg-diploma-course-at-ignca/ . پر دستیاب ہے۔
ان کورسز کے علاوہ آئی جی این سی اے جلد ہی چھ نئے سرٹیفکیٹ کورس شروع کرے گاان میں :
تعلیمی یکجہتی اور تحقیقی ایتھکس
لائبریری اور انفارمیشن سائنس پروفیشنلز کے لئے کھلی رسائی
تحقیق کاروں کے لئے کھلی رسائی
ڈیجیٹل لائبریری اور انفارمیشن مینجمنٹ
تحقیقی طریقہ کار
سنیما اسٹڈیز اور کلچرل ڈاکیومنٹیشن
مذکورہ کورسز اسکالرس ، تحقیق کاروں اور طلباء کو ایک موقع فراہم کریں گے کہ وہ بندوبست کی جدید تکنیک اپنائیں اور پیشہ وارانہ اپروچ حاصل کریں۔ تاکہ اب تک آرٹ کے مینجمنٹ کے شعبے میں کمی کو پُر کیا جا سکے اور ایک عالمی پلیٹ فارم پر ملک کے آرٹ اور کلچرل وراثت کو سرخرو کیا جا سکے ۔
एक टिप्पणी भेजें