Halloween Costume ideas 2015

پانی اور بجلی مشاورتی خدمات ڈبلیو اے پی سی او ایس اپنا 50واں یوم تاسیس منائے گی

Image result for images - wapcos
نئی دہلی، آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی صفائی ، سڑک ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری پانی اور بجلی مشاورتی خدمات (ڈبلیو اے پی سی او ایس) کی 50ویں یوم تاسیس کی تقریب میں مہمان خصوصی ہو ں گے۔ اس کا اہتمام پرواسی بھارتیہ کیندر ، کل نئی دہلی میں کرے گا۔ آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کے مرکزی وزرائے مملکت ارجن رام میگھوال اور ستیہ پال سنگھ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ جو اہم شخصیات اس موقع پر موجود ہو ں گی ان میں سفراء، ہائی کمشنرس اور برونڈی ، کنگو، گھانا ، لائبریا، افغانستان اور دیگر ملکوں کے آبی وسائل اور توانائی کے وزرا شامل ہوں گے۔

ڈبلیو اے پی سی او ایس کی تشکیل حکومت ہند کی طرف سے 1969 میں سرکاری سیکٹر کے ایک ادارے کے طور پر عمل میں آئے تھی۔ یہ آبی وسائل دریاؤں کی ترقی اور گنگاکی ترقی کی وزارت کے تحت ایک تکنیکی اور تجارتی تنظیم ہے۔ اس تنظیم نے آبپاشی ، آبی وسائل اور زراعت وغیر ہ کے 550 سے زائد پروجیکٹوں کے سروے اور تحقیقات / ابتدائی رپورٹ /ڈی پی آر ایس وغیر ہ کا کام انجام دیا۔ اس تنظیم نے ہندستان اور بیرون ملکوں میں 15 ملین سے زیادہ ہا آبپاشی امکانات ، بندرگاہوں اور جزیروں میں جہاز رانی کے لئے 200 سے زیادہ پروجیکٹوں ، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی ، دیہی اور شہری ترقی ، سڑکوں اور شاہراہوں کی انجینرئنگ کے 500 سے زیادہ پروجیکٹوں ، آبپاشی ہائیڈرو /تھرمل بجلی ، بندرگاہوں اور گودیوں کے 250 سے زیادہ پروجیکٹوں میں مدد کی ہے۔ 

جہاں تک پن بجلی سیکٹر کا تعلق ہے ڈبلیو اے پی سی او ایس نے 19 ملکوں میں تقریباً 52 پن بجلی پروجیکٹوں کو مکمل کیا ہے۔ جن کی صلاحیت 20.500 میگاواٹ صلاحیت تھی ۔ اس کے علاوہ ہندستان میں 9 ہزار میگاواٹ سے زیادہ صلاحیت کے 105 پن بجلی پروجیکٹ مکمل کئے ہیں۔ کوئلے سے تیار ہونے والی بجلی کے شعبے میں کمپنی نے کامیابی کے ساتھ بیرون ملک 12 پروجیکٹ تیار کئے ہیں جن کی صلاحیت 2009 میگاواٹ ہے۔ ہندستان میں 12 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت سے زیادہ کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 37 پروجیکٹوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ جہاں تک ترسیل اور تقسیم کا تعلق ہے ڈبلیو اے پی سی او ایس ہندستان اور بیرون ملکوں میں 14 پروجیکٹ مکمل کئے۔ 

اس کمپنی نے ایشیا ، افریقہ، مشرق وسطی اور بحرالکاہل کے جزائر کے مشاورتی پروجیکٹوں کو مکمل کیا ہے۔ یا وہ ابھی جاری ہیں۔ یہ کمپنی اس وقت 45 ملکوں سے زیادہ ملکوں میں کام کررہی ہے۔ 

ڈبلیو اے پی سی او ایس نے صحیح معنوں میں ہندستانی ہمہ قومی کمپنی کی شکل اختیار کرلی ہے جس کے قدموں کے نشانات حکومت ہند کے اسکل انڈیا اور میک ان انڈیا پروگراموں کے عین مطابق پوری دنیا میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ کمپنی نے پوری دنیا میں ناموزوں حالات میں بھی بعض انتہائی چیلنجنگ پروجیکٹ مکمل کئے ہیں۔ ان میں افغان -انڈیا فرینڈ شپ (سلما) ڈیم پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ ڈبلیو اے پی سی او ایس آج ہندستان کی بہترین کارکردگی والی منی رتنا کمپنی -1کے طور پر ابھر ی ہے۔

کمپنی نے اپنے 50ویں یوم تاسیس کی تیاری میں 26 جون 2018 کو نئی دہلی میں انڈیا گیٹ پر ایک دوڑکا اہتمام کیا جس کا موضوع تھا ‘ہم فٹ تو انڈیا فٹ’ ۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget