نئی دہلی،مانسون کی بارش شروع ہونے سے قبل سیلاب کی تیاریوں کو بہتربنانے کی سمت کوششوں کے سلسلے میں قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی این ڈی ایم اے نے آج اترپردیش میں سیلاب کی تیاریوں سے متعلق ایک فرضی ایکسرسائز کا اہتمام کیا۔ یہ ایکسرسائز اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے کی گئی ہے۔
یہ فرضی ایکسرسائز بیک وقت ریاست کے سیلاب سے متاثرہ 23ضلعوں میں کی گئی، تاکہ ہر سال سیلاب آنے پر ریاست کی مشینری کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس ایکسرسائز نے وسائل اکٹھا کرنے میں انتظامیہ کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کی ہے اور یہ سیلاب کی حقیقی صورتحال کے صورت میں متاثرہ طبقوں تک تیزی سے پہنچ رہی ہے۔ ضلعوں میں ای او سیز کو سرگرم کیا گیا ہے۔ سیلاب کی صورتحال سے متعلق رپورٹ پر انحصار کرتے ہوئے انسی ڈینٹ کمانڈروں کی نگرانی میں راحتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انہیں متعلقہ مقامات کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔
متاثرہ گاوؤں میں بچ جانے والے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا اور لوگوں کو راحتی کیمپوں میں لایا گیا۔ ابتدائی فرسٹ ایڈ فوڈ پیکٹس، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری چیزیں ان کیمپوں میں دستیاب کرائی گئیں۔ اس ایکسرسائز کی بدولت لازمی خدمات پانی ،بجلی، صفائی ستھرائی، اسکولز وغیرہ کی بحالی بھی دیکھی گئی اور یہ سب لازمی اشیاء سیلاب کے گھٹنے کے بعد فراہم کی گئی۔
اس کے بعد این ڈی ایم اے نے ایکسرسائز کے بعد کا تجربہ کیا جس میں شرکت کرنے والے افسروں نے ان چیلنجوں کو اجاگر کیا، جن کا انہیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فوج کے آزاد مبصرین نے اپنے فیس بک میں شیئر کئے اور ردعمل کے میکنزم کو تیزی سے متحرک کرنے کے طورطریقے تجویز کئے۔ این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آفات کی مختلف صورتحال کے لئے 600 سے زائد فرضی ایکسرسائزوں کا اہتمام کیا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें