Halloween Costume ideas 2015

حاملہ خواتین کے ساتھ یوگا کا چوتھا بین الاقوامی دن منایا

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مینکا گاندھی نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ یوگا کا چوتھا بین الاقوامی دن منایا۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر نے نئی دہلی میں حاملہ خواتین کے ساتھ ایک یوگا تقریب میں شرکت کی۔  مینکا گاندھی نے جلد ہی ماں بننے والی ان خواتین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ حاملہ خواتین نے محترمہ گاندھی کے ساتھ زچگی سے قبل یوگا کی پریکٹس کے اپنے تجربات ساجھا کئے۔

 مینکا گاندھی نے حاملہ خواتین کے ساتھ ایک یوگا ٹرینر کی رہنمائی میں یوگا کے مختلف آسن کئے۔تاکہ حمل کے دوران زچگی سے قبل یوگا کی ورزش کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔انہوں نے حاملہ خواتین کے لئے یوگا کی اہمیت کو اجا گر کیا۔ تاہم محترمہ مینکا گاندھی نے زور دے کر کہا کہ حمل کے دوران یوگا صرف کوالیفائڈ معلم کی نگرانی میں ہی کرناچاہئے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر  مینکا گاندھی نے کہا کہ یوگا کو زندگی کا لازمی حصہ بنانے کے بے شمار مجموعی فائدے ہیں۔ اس سے خواتین بالخصوصی حاملہ عورتوں کو پرسکون رہنے کی ترغیب حاصل ہوتی ہے۔ اسی طرح اس سے نو مہینے پر مشتمل حمل کی پوری مدت کے دوران زیادہ تر جسمانی مسائل کم ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانیاما کو حمل کے دوران غیرمعمولی فوائد کاحامل پایا گیا ہے۔ اس آسن کو حمل کے دوران تینوں سہ ماہی میں روزانہ کرنا چاہئے کیونکہ اس سے منفی خیالات کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یوگا کے چوتھے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ ماہ قبل زچگی یوگا سیشن میں شرکت کرنے کے بعد محترمہ مینکا گاندھی نے کہا کہ حمل کے دوران زچگی سے قبل باقاعدگی کے ساتھ یوگا ،خواتین کو فطری زچگی کے لئے تیار کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

خواتین اور بچوں کی بہبودی کی وزیر مینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں بشمول ، فیس بک (https://www.facebook.com/ministryWCD) اور ٹوئٹر(@MinistryWCD) یوگا کے متعدد آسنوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کو حمل کے دوران تینوں سہ ماہیوں میں خواتین کے ذریعہ آسان کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر محترمہ مینکا سنجے گاندھی کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں انہیں یوگا کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

 مینکا گاندھی نے روزانہ کے اپنے یوگ معمول کو ساجھا کیا ہے اور لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ صحت مند اور خوش رہنے کے لئے یوگا کریں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سیکریٹری  راکیش شری واستو کی قیادت میں وزارت کے افسران نے پورے جوش وخروش کے ساتھ آج نئی دہلی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کو آپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ( این آئی پی سی سی ڈی) کے یوگا سیشن میں شرکت کی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget