Halloween Costume ideas 2015

بھارت نے سنگاپور کے ساتھ نرسنگ میں باہمی تسلیمی معاہدہ (ایم آر اے) پر دستخط کیے

نئی دہلی۔ بھارت نے سنگاپور کے ساتھ نرسنگ میں باہمی تسلیمی معاہدہ (ایم آر اے) پر دستخط کیے ہیں۔ہمارے ایف ٹی اے پارٹنروں میں سے کسی پارٹنر کے ساتھ بھارت کے ذریعے دستخط کیا جانے والا یہ پہلا ایم آر ا ے ہے۔

بھارت کیلئے ایک بڑے فائدے کے تحت سنگاپور ایم آر اے میں سات نرسنگ اداروں کو تسلیم کرکے بھارتی نرسنگ اداروں کے کووریج کی توسیع پر راضی ہوگیا ہے۔ اس سے ہمارے حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں کیلئے بیرونی بازاروں تک رسائی کا ادارہ جاتی طور پر راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ اس سے بھارت کیلئے مزید دروازے کھلیں گے کہ وہ دیگر ملکوں کے ساتھ اسی طرح کے باہمی تسلیمی انتظامات میں شامل ہو۔

بھارت اور سنگاپور کا دوسرا ریویو آف انڈیا سنگاپور سی ای سی اے اختتام پذیر ہوا جس کا رسمی طور پر اعلان دونوں ملکوں نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی کے سنگاپور کے سرکاری دورے کے دوران کیا۔

دونوں ممالک دوسرے ریویو میں اُن متعدد غیر حل شدہ مسائل پر ایک مشترکہ افہام وتفہیم کو پہنچ سکتے ہیں جو 2010 سے زیر التوا ہیں۔ ریویو میں بھارت اور سنگا پور ٹیرف مراعات کی کووریج میں توسیع کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت مزید بڑھانے کیلئے نئے پروڈکٹ اسپیسفک رولس شامل کرنے پر راضی ہوئے ہیں۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget