نئی دہلی، دریائے گنگا کے حیاتیاتی تنوع کو تحفظ فراہم کرنے کو یقینی بنانے کےلئے زمینی سطح کی ایک نئی رضاکار فورس وجود میں آچکی ہے ۔ ان رضاکاروں کو گنگا پر ہاری کا نام دیا گیا ہے۔ 427 تربیت یافتہ رضاکاروں کا ایک گروپ دریائے گنگا سے متصل علاقوں کے ہر ایک گھر میں پہنچ رہا ہے تاکہ انہیں دریائے گنگا کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی اہمیت سے متعلق تعلیم فراہم کر سکیں۔ یہ علاقے گنگا ندی کے طاس کی ریاستوں اتراکھنڈ، اترپردیش، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال میں واقع ہیں۔
نمامی گنگے پروگرام کے زیر نگرانی کام کرنے والے گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن (این ایم سی جی ) کے ذریعہ اسپانسر شدہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور گنگا کے احیاء پروجیکٹ کے حصے کے طور پر تربیت فراہم کرائے گئے یہ گنگا پر ہاری دریائے گنگا میں آبی زندگی کی حیاتیاتی نگرانی کے علاوہ پودا کاری تکنیک ، بیداری پروگرام اور معاشرتی بیداری پھیلانے جیسے امور میں اچھی طرح تربیت یافتہ ہیں۔ گنگا پرہاریوں کو مختلف ہنروں میں مثلاً حیاتیاتی سروے ، بچاؤ کاری، آبی جانداروں اور پودوں کی بازآبادکاری ، بیداری میٹنگ ، سماجی میل جول اور سبز معیشت کی مہارتوں میں قومی ، ریاستی اور ضلعی سطح کے ورکشاپوں کے ذریعہ اچھی طرح تربیت فراہم کرائی گئی ہے۔
گنگا پرہاری کو متعلقہ ریاستوں میں متعدد مقامی ماحولیاتی افسران، غیر حکومتی شراکت داروں کے علاوہ دیگر قومی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ جوڑا جائے گا تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے ۔
یہ گنگا پرہاری معاشرے کے دیگر افراد کیلئے رول ماڈل ہوں گے تاکہ معاشرے کے دیگر افراد بھی دریائے گنگا کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کوششوں میں تعاون فراہم کر سکیں۔ اس طرح سے ہر ایک پرہاری ‘‘ ایک پرہاری دس مزید افراد کو جوڑے گا’’ کے اصول پر کام کرے گا۔
یہ گنگا پرہاری نہ صرف گنگا ندی کے زوال پذیر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے اپنے کام کو بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں بلکہ وہ دیگر افراد کو بھی تحریک فراہم کر رہے ہیں کہ وہ صاف ستھری گنگا کے پیغام کو عام کریں ۔ اس طرح سے یہ لوگ کلین گنگا مشن کو ایک عوامی تحریک بنانے میں بھی تعاون فراہم کر رہے ہیں ۔
گنگا پرہاری کو متعلقہ ریاستوں میں متعدد مقامی ماحولیاتی افسران، غیر حکومتی شراکت داروں کے علاوہ دیگر قومی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ جوڑا جائے گا تاکہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے ۔
گنگا ندی کے طاس کی پانچ ریاستوں کے گنگا پرہاریوں کیلئے حال ہی میں رشی کیش کے مقام پر ایک قومی سطحی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ان پرہاریوں کو حیاتیاتی تنوع، ٹھوس فضلات کے بندوبست ، سماج کی شرکت اور صفائی ستھرائی سے متعلق تربیت فراہم کرائی گئی ۔
وارانسی (رام پور، تانتے پور اور ڈھاکہ) کے نزدیک گاؤں میں ذریعہ معاش کے تین مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان مراکز میں گنگا پرہاریوں بالخصوص خواتین کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
گنگا پرہاری جن بعض سرگرمیوں میں باقاعدگی کے ساتھ شامل ہیں ان میں شرم دان ،گھاٹ کی صفائی، بیداری پروگرام ، شجر کاری مہم کے علاوہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ اشتراک و تعاون شامل ہیں۔ گنگا پرہاری مشکل میں پھنسے آبی جنگلی جانوروں کو بچانے اور ان سے متعلق معلومات دینے میں کلیدی رول نبھا رہے ہیں۔ اسی طرح وہ غیر قانونی سرگرمیوں مثلاً غیر قانونی شکار کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें