Halloween Costume ideas 2015

اسکولی بچوں کو ماحولیات کا محافظ بننا چاہیے : ڈاکٹر ہرش وردھن

نئی دہلی۔ کسی بھی سماجی کوششوں میں اسکولی بچوں کے اہم رول کا ذکر کرتے ہوئے ماحولیات وجنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے زور دے کر کہا کہ اسکولی بچوں کو ماحولیات کا محافظ بننا چاہیے اور پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کی لعنت پر قابو پانے کے لیے ہندوستانی حکومت اور سماج کی مدد کرنی چاہیے ۔ 

 یہاں دہلی – این سی آر کے تقریباً 200 اسکولوں کے لگ بھگ 10 ہزار سے زائد بچوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ بچوں میں یہ بے مثال صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی کام حوصلہ مندی اور جرأتمندی کی روح پھونک سکتے ہیں جو دیگر لوگوں کے لیے ترغیب کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ یہ سارے اسکولی بچے 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کے پیشتر منعقدہ ‘انویتھن چھوٹا میراتھن’ میں شرکت کے لیے آئے تھے ۔

وزیر موصوف نے بچوں سے روزانہ ایک اچھا ماحول دوست کارنامہ انجام دینے ، پلاسٹک کا کم سے کم استعمال کرنے اور ہمارے روز مرہ کی زندگی میں پلاسٹک کے استعمال کو پوری طرح روکنے اپنا وقت صرف کرنے کا حلف دلایا ۔ بعد ازاں ڈاکٹر ہرش وردھن نے ونے مارگ ، چانکیہ پوری میں ‘انویتھن دوڑ’کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے فوراً بعد ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج عالمی یوم سائیکل کے موقع پر سائیکل کی سواری کی۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget