نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہایم ونکیا نائیڈونے پالیسی ساز افراد سے کہا ہے کہ وہ کینسر کے علاج کو سستا بنانے کے لئے کوشش کریں۔ کرناٹک کے بنگلورو میں قدوائی کینسر انسٹی ٹیوٹ میں نئے کینسر انسٹی ٹیوٹ بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کینسر کے علاج کی بڑھتی ہوئی قیمت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ کرناٹک کے گورنر واجو بھائی رودا بھائی والا، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔
نائب صدر جمہوریہ نےکینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے قومی اور علاقائی سطح پر احتیاطی، امتناعی، شفا بخش اور آرام پہنچانے والے حفظان صحت پروگرام کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مناسب علاوج مہیا کرانے کے لئے تربیت یافتہ افراد اور سازوسامان کے لئے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، لیکن سرکار کو پالیسی کے متعدد متبادلوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے، جو کہ کینسر کے علاج کو مزید کفایتی اور سستا بنادے گا۔
نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ مریضوں بالخصوص کینسر جیسے مہلک بیماری میں مبتلا مریضوں کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ بلاناغہ رابطہ بنائے رکھیں۔ مریض اور ان کے اہل خانہ کوتسلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں آرام پہنچانے والے حفظان صحت نظام کی ضرورت ہوتی ہے اور سب سے زیادہ پیار بھرے اور تسلی کے کلمات جو کہ مریض کے درد کو قابل برداشت بناسکتے ہیں، کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمدردی اور صبرو تحمل، نگہداشت اور شفقت، ایسی خوبیاں ہیں جو کہ مریضوں کے دل میں امید کی کرن پیدا کرسکتی ہیں۔ اسی طرح پریشان اہل خانہ کے لئے تسلی فراہم کرسکتے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے آلودگی، موٹاپا، تمباکو کے مضر استعمال، سپاری، شراب، غلط طرز زندگی جنک فوڈ اور کینسر پیدا کرنے والی دیگر غذاؤں کے خطرات سے متعلق بڑے پیمانے پر عوامی بیداری پھیلانے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ وقفے وقفے سے لوگوں کی جانچ پڑتال بھی بے حد ضروری ہے۔ خصوصاً ایسے افراد کی جن میں کینسر کا مرض پیدا ہونے کا خطرہ ہو۔
نائب صدر جمہوریہ نے پالیسی ساز افراد سے کہا کہ وہ کینسر کی روک تھام کے لئے مؤثر حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کی روک تھام سے متعلق ریسرچ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں جہاں 70 فیصد ہماری آبادی رہائش پذیر ہے وہاں کینسر کا جلد از جدل پتہ لگانے، علاج اور آسانی فراہم کرنے والے حفظان صحت کے لئے کینسر اکائیوں کو قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیسن کے شعبے میں مزید میڈیکل اور پیرا میڈیکل پیشہ ور افراد رکھنے کی ضرورت ہے۔
एक टिप्पणी भेजें