نئی دہلی، مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت کے جے الفانس نے نئی دہلی میں نئی انکریڈیبل انڈیا ویب سائٹ لانچ کی ۔ اس نئی ویب سائٹ میں ہندوستان کو ایک فائدہ مند منزل ارد گرد گھومنے کے بڑے اہم تجربات مثلاََ روحانیت ،وراثت ، خواطر پسندی ،ثقافت ، یوگا ، تندرستی اورمزید موضوعات شامل ہیں ۔ اس ویب سائٹ میں ہندوستان کو بیرونی سیاحوں میں ضروردیکھے جانے کی منزل کے طور پر پیش کرنے کی غرض سے بین الاقوامی معیارات کی ٹکنالوجی اوررجحانات کی تخلیق کی گئی ہے ۔
نئے پلیٹ فار م اور ٹکنالوجی کے ساتھ اس انتہائی فعال اورموثر ویب سائٹ کا اجرا کرتے ہوئے جناب کے جے الفانس نے کہا کہ یہ ویب سائٹ دنیا بھر میں بہترین ویب سائٹ ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ویب سائٹ انتہائی موثر ہے ، اس لئے اس میں تمام مطلوبہ مواد موجود ہوں گے اور اس مواد اور متن کی بروقت تازہ کاری کی جاتی رہے گی۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر ٹیک مہندرا ، گوگل ، ایڈوب اور این آئی سی کی ٹیم جیسے دعوے دارو ں کا شکریہ بھی اداکیا کہ یہ تمام دعوے دار اس نئی ویب سائٹ کے فروغ کے عمل میں شامل رہے ہیں۔
نئی انکریڈیبل انڈیا ویب سائٹ لانچ کئے جانے کی تقریب میں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ سیاحت کی سکریٹری محترمہ رشمی ورما نے کہا کہ یہ نئی ویب سائٹ سیاح کو تمام متبادل کا مشورہ دے گی اور کسی بھی موقع پر سوال پوچھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی ویب سائٹ دنیا بھر کو ہندوستان کے تمام پر اسرار مقامات کی معلومات فراہم کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ روس اورچین میں پہلے سے ہی دیکھی جانے لگی ہے ۔
اس ویب سائٹ میں متعدد فائدے مند مفید مطلب خطوط شامل ہیں ۔ اس کا مقصد اسے مزید فعال بنانا ہے تاکہ اس ویب سائٹ کو دیکھنے والے سیاحوں کو جملہ معلومات گہرائی کے ساتھ فراہم ہوسکیں۔ ایڈوب ،سولیوشن سویٹ کی مدد کے ساتھ اب وزارت سیاحت دنیا بھر کے ویب اورسوشل چینلوں کے سیاحوں کے ساتھ موثر طریقے سے رابطہ کاری کرسکے گی اورسیاحوںکو ان کےسفر اور ان کے مفاد کے بارے میں حقیقی ذاتی تجربات کی تفصیل فراہم کراسکے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزارت سیاحت گوگل آر ٹس اینڈ کلچر کی شراکتداری کے ساتھ خوبصورت تصویروں کی ایک آن لائن سیریز بھی پیش کی ہے جو صارف کو ہندوستان کی شاندار غیر معمولی وراثت جشنوں کی ماہیت ،روحانیت ، میوزیم اور مخاطب پسندی کو اس نئی ویب سائٹ پر دستیاب کرائے گی۔
نئی انکریڈیبل انڈیا ویب سائٹ کی خاص خاص باتیں :
صارف دوست ڈیزائن : اس ویب سائٹ کو اس خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ بڑی تعداد میں ضروری معلومات بآسانی حاصل ہوسکیں۔
پُر معلومات مواد سے آراستہ : اس ویب سائٹ سے سیاحت کی منصوبہ بندی کرنے سے قبل بڑی تعداد میں پرکشش مقامات اورتجربات حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
انفرادی توجہ : اس ویب سائٹ میں ایڈوب ایکسپیرئینس کو رابطہ کار بناکر مختلف صارفین کی شناخت اور ذاتی تجربات کی تفصیل بیان کی گئی ہے ۔
موبائل ریڈی : موبائل پر آسانی سے معلومات دستیاب کرانے کی پوری طرح فعال ویب سائٹ ۔
موثر تلاش وتحقیق : اس ویب سائٹ سے سیاح تیزی کےساتھ اپنے پسندید ہ مقامات سیاحت کےتجربات اورتفصیلات آسانی سے حاصل کرسکیں گے ۔
صارف کے لئے مفید مطلب مواد : ساتھی مسافروں کی حالات سفر کی کہانیوں کے تجربات کے ذریعہ ہندوستان کے بارے میں مفید مطلب معلومات کی تحصیل ۔
یہ ویب سائٹ ٹیک مہندرا نے تیار کی ہے اور اسے این آئی سی کلاؤڈ کے ذریعہ بااختیار بنایا گیا ہے ۔ مزید برآں یہ ویب سائٹ نئے ڈیزائن اور مرکزی خیال اور وقتاََ فوقتاََ تازہ کاری کے ساتھ ہندی اورمعروف بین الاقوامی زبانوں میں دستیاب ہوگی۔
ویب سائٹ کا لنک : https://www.incredibleindia.org/
एक टिप्पणी भेजें