Halloween Costume ideas 2015

آندھر ا پردیش اورتلنگانہ کے اسٹیل پلانٹوں کی افادیت کی جانچ کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل

Image result for images - indian task forceنئی دہلی، آندھرا پردیش اورتلنگانہ کے بیارام اورکڈپا میں خواہشمند پارٹیوں کے ذریعہ اسٹیل پلانٹ کھولے جانے کی افادیت کی جانچ کے لئے اسٹیل کی وزارت نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی تھی ۔ اس ٹاسک فورس میں مرکزی سرکار ،ریاستی سرکاروں اور مرکزی سیکٹر کے سرکاری کاروباری اداروں کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں ۔ اس ٹاسک فورس کی تشکیل اسٹیل کی وزارت کےتحت 19 اکتوبر 2016 کو کی گئی تھی جس کا مطلب مذکورہ بالا موضوع کی افادیت سے متعلق امور کا جائزہ لینا اور اسٹیل پلانٹ کھولے جانے کے لئے روڈ میپ تیار رکرنا ہے ۔

اس وقت سے اب تک اس ٹاسک فو ر س کی متعدد میٹنگس ہوچکی ہیں ۔ ان میٹنگس میں آندھرا پر دیش اورتلنگانہ کی ریاستی سرکاروں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی ۔اس ٹاسک فور س کی چھٹی اورآخری میٹنگ بارہ جون 2018 کو اہتما م کی گئی تھی۔ اس آخر میٹنگ میں حقیقت پسند تصورات پر مبنی متعلقہ اعداد وشمار کی افادیت کی رپورٹ کی تیاری کا کام طے کیا گیا تھا۔ یہ رپورٹ اسٹیل کی وزارت کے تحت مرکز کے پبلک سیکٹر کاروباری ادارے میکون ( ایم ای سی او این ) کے ساتھ ریاستی سرکار وں کے ذریعہ جائزہ لیا جائے گا۔ 

اسٹیل کی وزارت اس پروجیکٹ کو مالیاتی اعتبار سے قابل عمل درآمد بنانے کی غرض سے افادیت کا حل تلاش کرنے کی مسلسل اورنیک نیت کوششیں کررہی تاکہ نہ صرف آندھرا پردیش اورتلنگانہ بلکہ مجموعی طور سے پورے ملک کی مثبت اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

آندھرا پردیش کی آرگنائزیشن ایکٹ 2014 کے تیرہویں جدول کے مطابق اسٹیل اتھارٹی انڈیا لمٹیڈ ( ایس اے آئی ایل ) نے آندھر اپردیش کے ضلع وائی ایس آر اور تلنگانہ کے کھمم ضلع میں انٹگریٹیڈ اسٹیل پلانٹ قائم کئے جانے کے امکانات کا جائزہ لیا تھا اور دودسمبر 2014 کو اپنی رپورٹ پیش کردی تھی جس میں مذکورہ بالا دونوں ریاستوں میں تین ایم ٹی پی اے انٹگریٹیڈ اسٹیل پلانٹ قائم کئے جانے کی افادیت کا جائزہ پیش کیا گیا تھا ۔افادیت کی اس رپوٹ کے مطابق ان اسٹیل پلانٹوں کے قیام کو مالیاتی اعتبار سے قابل عمل نہیں پایا گیا تھا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget