Halloween Costume ideas 2015

ہندوستانی برادری کو ہند-یونان معاشی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینا چاہئے

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے گزشتہ روز یونان، سوری نام اور کیوبا کے تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں یونان میں آباد ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔

رام ناتھ کووند نے اس موقع پر ہندوستانی سفیر متعینہ یونان محترمہ شمع جین کی جانب سے اپنے اعزاز میں اہتمام کی جانے والی استقبالیہ تقریب میں، یونان میں آباد ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور یونان قدیمی تہذیبوں کے حامل ہیں۔ ہمارے دونوں ملک ایک دوسرے کی جمہوری قدروں کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔ اسی مماثلت کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے تعلقات مدتوں سے مضبوط و مستحکم رہے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر اپنے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ گیارہ برس کے بعد کسی ہندوستانی صدر مملکت کا دورۂ یونان دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ہوگا۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ موصوف نے زور دے کر کہا کہ ہند اور یونان کے درمیان مختلف میدانوں میں مضبوط معاشی مراسم کے امکانات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یونان کو زراعت، غذا، ڈیری ٹیکنالوجی اور جہازرانی کے شعبوں میں مہارت حاصل ہے، جبکہ ہندوستان ڈھانچہ جاتی سہولیات اور سپلائی چین وغیرہ کے میدانوں میں اپنی اہلیت میں توسیع کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان دونوں ملکوں کے درمیان مل کر کام کرنے کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یونان کی کمپنیاں ہندوستان میں مصروف کار رہی ہیں اور ہندوستانی کاروباری اور کمپنوں نے بھی یونان میں اپنے کاروبار قائم کرنے شروع کردیئے ہیں اور اس طرح یونان میں ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہورہا ہے۔

صدر جمہوریہ موصوف نے یونان میں آباد ہند نژاد برادری کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیرون ملک آباد ہندوستانی شہریوں اور ان کی کامیابیوں پر انتہائی فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں کاروبار، جدت طرازی اور سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔ ہندوستان سے یہاں آباد ہندوستانی برادری کے جذباتی رشتے قائم ہیں اور ہندوستانی برادری، ہندوستان کی ترقی کے لئے اپنی خدمات بہم کراتی رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور یونان میں راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے خاطرخواہ امکانات موجود ہیں اور یہ دونوں ممالک باہمی شراکت داری سے زبردست فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یونان میں آباد ہندوستانی برادری، ہندوستان اور یونانی کے درمیان معاشی مراسم کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جہاں ہمارے مفادات پر نگاہ رکھنے کے لئے یونان میں حکومت ہند نے ہندوستانی سفیر کا تقرر کیا ہے، لیکن یونان میں آباد ہندوستانی برادری کا ہر فرد ہندوستان کے سفیر ثقافت کی حیثیت رکھتا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ یونان میں آباد ہندوستانی برادری معاشی، ثقافتی اور عوام سے عوام کی رابطہ کاری کے میدان میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

قبل ازیں رام ناتھ کووند دن میں یونان کی قدیمی تہذیب کے تئیں ہندوستان کی جانب سے احترام کرتے ہوئے یہاں کے ایکروپولس پیناتھینک اولمپک اسٹیڈیم اور ٹیمپل آف زیوز دیکھنے گئے۔

 رام ناتھ کووند نے 18جون کو گریک کی قیادت کے ساتھ باہمی ملاقاتیں کیں اور وفد کی سطح کے مذاکرات میں ہندوستان کی قیادت کی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget