نئی دہلی، نیتی آیوگ نے اقوام متحدہ اور ڈی آئی سی ای ڈسٹرکٹس کے تعاون سے تیسرے ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈز (ڈبلیو ٹی آئی ایوارڈز)۔ ایوارڈ ز کے لئے نامزدگیا ں طلب کی ہے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 جولائی 2018 کردی گئی ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی ایوارڈز2018 کا اعلان اس سال مارچ میں خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔ ان سالانہ ایوارڈز کا مقصد قوم کی تعمیر میں منفرد خواتین کے ذریعے کئے گئے کام کو تسلیم کرنا اور اس کی ستائش کرنا ہے۔
اس سال ڈبلیو ٹی آئی ایوارڈز میں جس موضوع پر توجہ دی گئی ہے وہ ہے‘‘خواتین اور صنعت کاری’’ یہ موضوع نیتی آیوگ کی طرف سے شروع کئے گئے خواتین کی صنعت کاری کے پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی)کے عین مطابق ہے۔نیتی آیوگ کے زیر اہتمام آن لائن پلیٹ فارم ڈبلیو ای پی کے توسط سے ایوارڈز جیتنے والوں کو حمایت اور صلاح حاصل ہوگی۔اس پلیٹ فارم کا مقصد خواتین کو صنعت کاری کی اپنی خواہشات پوری کرنے میں مدد دے گا۔
ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈز 2018 کے تحت غیر معمولی خاتون صنعت کاروں کی ایسی کہانیوں کو طلب کیا جاتا ہے ، جن میں انہوں نے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر صنعت کاری کے میدان میں نئی اقدار قائم کی ہے۔
ان ایوارڈز کے لئے درخواستیں افراد کی طرف سے یا خود متعلقہ افراد خواتین کی صنعت کاری کے پلیٹ فارم کی ویب سائٹ (https://www.wep.gov.in/wti-awards)پر بھیجی جاسکتی ہے۔
یا پھر+91-704264887مسڈ کال دی جاسکتی ہے۔
ان ایوارڈز کے لئے درخواستیں صرف ہندوستانی شہری دے سکتے ہیں۔
एक टिप्पणी भेजें