نئی دہلی، میگھالیہ کے راجدھانی شہر، شیلانگ کو اس کے ذریعہ پیش کی گئی تجویز کے جائزے کے بعد 100ویں اسمارٹ سٹی شہر کے طور پر چن لیا گیا ہے۔ اب تک ، چار راؤنڈ مقابلوں کے بعد 99شہروں کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کےلئے منتخب کیا جا چکا ہے ، جبکہ آج کے اعلان کے بعد اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت 100 شہروں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔
اس سے قبل اس سلسلے میں 20 شہروں کا انتخٓب جنوری 2016میں ،13شہروں کو مئی 2016 میں ، 27شہروں کو ستمبر2016میں، 30شہروں کو جون 2017میں اور 9شہروں کا انتخاب جنوری 2018 میں کیا گیا ۔ شیلانگ شہر کے انتخاب کے ساتھ ہی اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت 100 حتمی طور پر منتخب شہروں کی کل مجوزہ لاگت 202018کروڑ روپئے آئے گی ۔
एक टिप्पणी भेजें