Halloween Costume ideas 2015

این ایل سی آئی ایل کے ، 100میگاواٹ صلاحیت کے 3شمسی بجلی پروجیکٹ قوم کے نام وقف

نئی دہلی ، ریلوے ، کوئلہ، خزانہ اور کمپنی امورکے وزیر پیوش گوئل نے نیویلی لگنائٹ کارپوریشن انڈیا لمیٹڈ ( این ایل سی آئی ایل ) کے تین سومیگاواٹ کے شمسی بجلی پروجیکٹوں کا کاروبار ی مقاصد اور آپریشن کے لئے افتتاح کیا اوران تینوں پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔

شمسی بجلی پروجیکٹ واقع تھوپلاکرائے اور سیتھوپورم ، وردھونگرضلع اور سیلیا سیزی یانولر، تھرونیل ویلی ضلع ، جن کی تنصیبی صلاحیت بالترتیب 100میگاواٹ کی ہے ،یہ 13سوکروڑروپے کی لاگت سے ،کھڑے کئے گئے ہیں۔ جس میں 15برس تک کی آپریشن اوررکھ رکھاو کی لاگت بھی شامل ہے ۔ ان یونٹوں سے جوبجلی پیداہوگی اسے تمل ناڈو پاورجنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی ( ٹی اے این جی ای ڈی سی او) کو4.41فی یونٹ روپے کی قیمت سے فروخت کیاجائیگا۔

 پیوش گوئل نے اپنی افتتاحی تقریرمیں ادارے کی نمو اور ایک نئی شکل میں آگے بڑھنے کے لئے این ایل سی آئی ایل انتظامیہ ، ملازمین اورٹریڈیونینوں کی ستائش کی ۔ انھوں نے تمام ملازمین سے کہاکہ وہ ایک نئے وژن کے ساتھ کمپنی کی نموکے لئے کوشاں ہوں تاکہ نیوانڈیا کے تحت آئندہ آنے والی نسلوں کی ضروریات کی تکمیل ہوسکے ۔

 پیوش گوئل نے اس ادارے کے ذریعہ کی جانے والی سی ایس آرپہل قدمیوں کی بھی تعریف کی ۔ انھوں نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ ریلوے کے ساتھ تال میل بنائے اورطلبأ کے لئے مفت وائی فائی سہولت فراہم کریں ۔ جن اوشدھی کیندرکھولیں اورنیولی کے نزدیک واقع تمام تر8ریلوے اسٹیشنوں پر سینیٹری نیپکن فراہم کرائیں ۔ انھوں نے یہ بھی تجویز رکھی کہ معمرافراد کے لئے اولڈ ایج ہوم ، یتیم خانے کی تعمیر کے امکانات بھی تلاش کئے جائیں جو سرکاری دائرہ کارکی صنعتی اکائیوں کی دیکھ ریکھ میں کام کریں اورانھیں ایک کمپلیکس سے ہی چلایاجائے تاکہ مربوط طورپریہ ادارے بچوں اورمعمرافراد دونوں کے لئے چلائے جاسکیں ۔

این ایل سی آئی ایل اورانّایونیورسٹی ، وزیرموصوف ،چیئرمین اورمنیجنگ ڈائرکٹراوراین ایل سی آئی ایل کے فنکشنل ڈائرکٹروں کی موجودگی میں ایک مفاہمتی عرضداشت پربھی دستخط کئے گئے ۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر این ایل سی آئی ایل نیولی کے عملی تحقیق وترقیات کے شعبے کے جنرل منیجر ڈاکٹروی منوہرن اور انّایونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹرایس گنیسن نے اپنے دستخط کئے ۔ یہ ایم او یو ایک ایسے پائلٹ پروجیکٹ کی تشکیل کا راستہ ہموارکریگی، جس کا تعلق لگنائٹ یعنی چونے کے پتھرکو شمسی قوت سے خشک کرنے سے ہے تاکہ اس کی کیلورک قدروقیمت 2700کیل سے بڑھ کر 4350کیل ہوجائے ۔ اس پائلٹ پروجیکٹ کی لاگت 2کروڑ69لاکھ روپے ہے ۔

این ایل سی آئی ایل حکومت ہند کی منافع بخش نورتن صنعتی اکائی ہے ۔ جو چونے کے پتھرکی کان کنی اورچونے کے پتھرپرمبنی حرارتی بجلی پلانٹوں کے توسط سے بجلی کی پیداوارمیں مصروف عمل ہے ۔ این ایل سی آئی ایل کا قیام تمل ناڈو میں نیولی میں چونے کے پتھرکے ذخائر کی دریافت کے بعد 1956میں حکومت ہند کے ذریعہ عمل میں لایاگیاتھا۔






Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget