Halloween Costume ideas 2015

وزیر اعظم نے وشو بھارتی یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کی اور بنگلہ دیش بھون کا افتتاح کیا


The Prime Minister, Shri Narendra Modi and the Prime Minister of Bangladesh, Ms. Sheikh Hasina jointly inaugurated the Bangladesh Bhavan, at Santi Niketan, in West Bengal on May 25, 2018.
 The Chief Minister of West Bengal, Ms. Mamata Banerjee is also seen.
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستان کے حکمرانی کے جمہوری نظام کو ایک عظیم ٹیچر قرار دیا، جو 125 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو تحریک بخشتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ آج گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کی مقدس سرزمین پر دانشوروں کے درمیان موجود ہیں۔

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں شانتی نکیتن کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے شانتی نکیتن میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا استقبال کیا۔گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دونوں لیڈروں نے وزیٹر بک پر دستخظ کئے۔اس کے بعد دونوں لیڈروں نے وشو بھارتی یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کی۔

انہوں نے ان طلباء کو مبارکباد دی جنہوں نے آج ڈگریاں لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے، انہوں نے صرف ایک ڈگری ہی نہیں لی، بلکہ وہ ایک عظیم روایت کے وارث بھی بن گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ویدوں کی تعلیمات ، جو پوری دنیا کو ایک گھونسلے یا ایک گھر کے طورپر تشبیہ دیتی ہیں، ان کی وشو بھارتی یونیورسٹی کی اقدار میں عکاسی ہوتی ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش ایسے دو ملک ہیں ، جن کے مفادات، باہمی تعاون ایک دوسرے کے ساتھ تال میل سے جڑا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کا دنیا بھر میں احترام کیا جاتا ہے۔انہوں نے ذکر کیا کہ انہیں تین سال پہلے تاجکستان میں گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے مجسمے کی نقاب کشائی کا موقع ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ٹیگور کودنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں ایک مضمون کے طورپر پڑھایا جاتا ہے۔انہوں نے گرودیو کو ایک عالمی شہری قرار دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور نے ہمیشہ چاہا کہ ہندوستانی طلباء دنیا بھر میں ہونے والی پیش رفت سے آگا ہ رہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی ہندوسانیت کو بھی پوری طرح برقرار رکھیں۔ انہوں نے صلاحیت سازی اور قریبی گاؤں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے وشو بھارتی یونیورسٹی کی کوششوں کے لئے اس کی تعریف کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ 2021 میں اپنی صد سالہ تقریب میں ان کوششوں کو 100 گاؤں تک توسیع دیں۔ انہوں نے یونیورسٹی پر زور دیا کہ وہ ان 100 گاؤوں کی مجموعی ترقی کے لئے کام کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وشو بھارتی یونیورسٹی جیسے ادارے 2022 تک ایک نئے بھارت کی تشکیل میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے تعلیم کے شعبوں میں مرکزی حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

بنگلہ دیش بھون کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعلقات کی علامت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی اور اس سرزمیں کی ایک تاریخ ہے کہ انہوں نے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کی جددجہد آزادی کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ملکوں کی مشترکہ وراثت کی بھی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کا ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں میں برابر احترام کیا جاتا ہے۔ اسی طرح نیتا جی سبھاش چندر بوس ، سوامی وویکا نند اور مہاتماگاندھی کا بنگلہ دیش میں بھی اتنا ہی احترام کیا جاتا ہے، جتنا ہندوسان میں۔

اسی سلسلے میں انہوں نے کہا کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کا اتنا ہی تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جتنا ہندوستان سے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کے آفاقی انسانیت پر اعتقادکا اظہار مرکزی حکومت کے بنیادی اصول’’ سب کا ساتھ ،سب کا وکاس‘‘ سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و زیادتی اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان او ربنگلہ دیش کا مشترکہ عزم بنگلہ دیش بھون کے ذریعے مستقبل کی نسلوں کو تحریک دلاتا رہے گا۔ انہوں نے پچھلے سال نئی دہلی میں بنگلہ دیش کے ذریعے ہندوستانی سپاہیوں کی عزت افزائی کو یاد کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے چند برس دونوں ملکوں کے تعلقات کے لئے سنہرا دور رہا ہے۔ انہوں نے زمینی سرحد کے معاملے کے حل اور کئی کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں ملکوں کے مقاصد ایک ہیں او ران اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ایک ہی راستے پر گامزن ہیں۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget