نئی دہلی، اعدادوشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے تحت اعدادو شمار کے مرکزی دفتر (سی ایس ایس) نے ستمبر 2017 سے مارچ 2018ء تک کے عرصے کے دوران ملک میں روزگار کے منظر نامے سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ منتخب سرکاری ایجنسیوں کے پاس دستیاب انتظامی ریکارڈ پر مبنی ہے۔
روزگار سے متعلق اعدادوشمار کے بارے میں یہ سیریز کی دوسری رپورٹ ہے۔ وزارت نے اپریل 2018ء میں باضابطہ سیکٹر میں روزگار سے متعلق اعدادو شمار کی پہلی رپورٹ جاری کی تھی، جس میں ستمبر 2017ء سے فروری 2018ء تک احاطہ کیا گیا تھا اور اس میں تین اہم اسکیموں، یعنی ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ(ای پی ایف او)، ملازمین کی ریاستی انشورنس اسکیم(ای ایس آئی سی)اور نیشنل پنشن اسکیم(این پی ایس) کے تحت فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تعداد سے متعلق معلومات کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس ریلیز میں وزارت نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم(ایم جی نریگا) کے تحت کئے گئے افرادی دن کے بارے میں معلومات کو بھی شامل کیا ہے۔
جیسا کہ پہلی سیریز میں کہا گیا ہے ، روزگار کی معلومات مختلف ذرائع سے حاصل کی گئی ہے اور کچھ عناصر کا دو مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔ ستمبر 2017ء سے مارچ 2018ء کی مدت کے لئے تفصیلی معلومات متعلقہ تنظیمی ویب سائٹ پرعلیحدہ سے شائع کی گئی ہے۔
एक टिप्पणी भेजें