نئی دلّی ، نام ور ادا کار اکشے کمار نے گزشتہ روز راجدھانی میں سوئچھ بھارت مشن ( گرامین ) کے لئے ایک اشتہاری مہم شروع کی ۔ یہ مہم بیت الخلاؤں سے متعلق تکنالوجی کلکٹروں کے کنونشن کے دوران راجدھانی میں شروع کی ۔ مہم کی توجہ کا مرکز بھارت کے دیہی علاقوں میں دو گڈھوں والے بیت الخلاؤں کو فروغ دینا ہے ۔ مہم میں اکشے کمار کے ساتھ
اداکارہ بھومی پیڈنیکر بھی شامل ہیں ۔
پینے کے پانی اورصفائی ستھرائی کی وزارت کے سیکریٹری جناب پرمیشورن ائیر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں سوئچھ بھارت مشن کے لئے اکشے کمار کے تعاون کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا کو ملک بھر کے شہری اور دیہی عوام نے دیکھا اورپسند کیاہے۔سوئچھ بھارت مشن کی دو گڈھے والے بیت الخلا کی اشتہاری مہم میں شرکت سے اکشے کمار ملک میں صفائی ستھرائی تحریک کے ایک مضبوط مداح اور حمایتی بن کر ابھرے ہیں ۔
جناب اکشے کمار نے سوئچھ بھارت مشن کے اہلکاروں ، ڈسٹرکٹ کلکٹروں ، ماہرین مواصلات اور اس موقع پر آئے ذرائع ابلاغ کے ممبران سیملاقات اور بات چیت کی ۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سماج کے با اثر افراد سے بیت الخلاؤں اور کنبے کے افراد کے ذریعہ بذات خود بیت الخلاء کے خالی گڈھوں کی صفائی کے بارے میں
بات چیت کی جائے ۔
ملاقات کے دوران ضلع کلکٹروں اور فیلڈ اہلکاروں نے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مہم میں خواتین کے کردار اور فلم ’’ ٹوائیلٹ ایم پریم کتھا ‘‘ میں ادا کئے گئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کس طرح برتاؤ میں تبدیلی لائی گئی ۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے ذریعہ اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا کے پروڈیوسر کی جانب سے سوئچھ بھارت مشن ( گرامین ) کی تمام ریاستی اور ضلعی ٹیموں کو گاؤوں میں یہ فلم غیر تجارتی
بنیاد پر دکھائے جانے کے حقوق دے دیئے گئے ہیں ۔
دو گڈھے والے بیت الخلاؤں کی تکنالوجی بھارت میں ایجاد کی گئی ہے اور بھارت کے دیہی علاقوں کے لئے موزوں ترین ٹوائیلٹ تکنالوجی ثابت ہوئی ہے اور حکومت ہند اور عالمی تنظیم صحت کی جانب سے اس کی سفارش کی جاتی ہے ۔
1 چھ افراد پر مشتمل دو گڈھے والا معیار ی بیت الخلا عام طور پر تقریباً پانچ سال میں بھرتا ہے ۔
2 تب فضلے کو آسانی سے دوسرے گڈھے میں منتقل کیا جا سکتا ہے ۔
3 چھ ماہ سے ایک سال کے عرصے میں مکمل طور سے کھاد بن جاتی ہے ۔
4 یہ کھاد پوری طرح محفوظ ہے اور این پی کے ( نائٹروجن ، فاسفیٹ ،پوٹاشیم ) سے مالا مال ہے جو کہ زراعت کے لئے بہترین ہے ۔
سوئچھ بھارت مشن ( گرامین ) کے ذریعہ ریاستوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ درج بالا حقائق کے ضمن میں انفارمیشن ، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن ( آئی ای سی ) کی کوششوں کے ذریعہ بیداری پیدا کریں ۔
ماس میڈیا کے ذریعہ اس تکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس اشتہاری مہم کو عالمی بینک کی حمایت حاصل ہے ۔یہ فلم یو ٹیوب پر سوئچھ بھارت مشن ( گرامین ) (link: tinyurl.com/sbmgramin) پر بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ مختلف علاقائی زبانوں میں اس کاترجمہ بھی دستیاب ہے ۔ ٹی وی چینلوں پر ہندی ترجمہ ساتھ ساتھ ہی شروع ہو جائے گا ۔
एक टिप्पणी भेजें