نئی دہلی ۔ سیاحت کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) کےجے الفونس نے شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو اور شہری ہوا بازی کے وزیرمملکت جینت سنہا کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی جس میں سیاحتی مقامات کے لئے بہتر فضائی رابطہ کاری فراہم کرنے کی اپیل کی گئ۔
میٹنگ میں دونوں وزارتوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات پر جہاں فضائی خدمات نہیں پہنچی ہے وہاں جلد ہی اڑان اسکیم کی توسیع کی جاسکتی ہے۔میٹنگ کے دوران کےجے الفونس نے کھجوراہوں کے لئے یومیہ ایئر انڈیا کی پروازیں شروع کرنے،اجنتا الورا تک پہنچنے کے لئے اورنگ آباد تک بہتر رابطہ کاری فراہم کرنے، کوچی ، گوا ۔
جے پور سیکٹر تک سہ رخی پرواز، کوزی کوڈ سے مزید عالمی پروازیں، گوہاٹی ایئر پورٹ سے جنوب مشرقی ا یشیائی ممالک تک بین الاقوامی پروازیں، کنور ایئر پورٹ چالو کرنے، دہلی کوزی کوڈ تک کے لئے براہ راست پروازیں، کولکتہ سے شیلانگ تک کے لئے یومیہ پروازیں اور وارانسی کے لئے مزید پروازیں، احمد آباد اور کولکتہ سے سری نگر تک کے لئے براہ راست پروازیں اور سکم میں نئے ایئر پورٹ کھولنے کی درخواست کی ۔یہ درخواست بھی کی گئی کہ ہامپی تک بہتر طور پر پہنچنے کے لئے جندل وجے نگر ایئر پورٹ مزید پروازیں شروع کی جائیں۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے بہتر رابطہ کاری فراہم کرنے کے لئے ایئر لائن آپریٹروں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے فوری کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
एक टिप्पणी भेजें