نئی دہلی، لوک سبھا کے ایم پی انوراگ سنگھ ٹھاکر کی سربراہی میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی پارلیمانی قائمہ کمیٹی ’’شہریوں کے اعدادوشمار کی سیکورٹی اور رازداری‘‘ کے موضوع پر مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
اس موضوع کی انتہائی اہمیت کے پیش نظر کمیٹی نے وسیع صلاح مشورہ کے مقصد سے عام پبلک اور خاص طورپر اس موضوع میں دلچسپی رکھنے والے ماہرین ؍پیشہ ور؍تنظیموں؍انجمنوں اور دیگر فریقوں سے ان کی رائے طلب کی ہے۔
جو لوگ کمیٹی کو میمورنڈم بھیجنے کے خواہش مند ہیں وہ اپنی رائے ؍خیالات پر مبنی میمورنڈم(ہندی یاانگلش میں) کمیٹی کو براہ راست بھیج سکتے ہیں۔ اس کا پتہ ہے ڈائریکٹر(سی اینڈ آئی ٹی) ، لوک سبھا سیکریٹرئیٹ، کمرہ جی 1، پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی، نئی دہلی110001۔ یہ آراء پریس ریلیز کی اشاعت ؍نشریہ کی تاریخ سے دو ہفتے کے اندر ایک مہربند لفافے میں بھیجے جاسکتے ہیں۔ یہ آراء ای میل پر بھیجی جاسکتی ہے، جس کا پتہ ہے comit@sansad.nic.in اور یہ آراء فیکس کے ذریعے بھی بھیجی جاسکتی ہیں۔) فیکس نمبر۔011-23792726)
آراء پر مبنی یہ میمورنڈم کمیٹی کے ریکارڈ کا ایک حصہ سمجھا جائے گا اور یہ انتہائی رازداری والی دستاویز میں شامل ہوگا۔ اس لیے اس میں دیاگیا مسودہ کا کسی دوسرے کے سامنے انکشاف نہیں کیا جائے گا۔
جو لوگ میمورنڈم بھیجنے کے علاوہ کمیٹی کے سامنے زبانی بیان بھی دینے کے خواہشمند ہیں ان سے درخواست کی جاتی ہیں کہ وہ مذکورہ بالا پتہ پر پہلے سے اس کے لئے لوک سبھا سیکریٹریئٹ کو مطلع کریں۔ البتہ اس سلسلے میں کمیٹی کا فیصلہ قطعی ہوگا۔
एक टिप्पणी भेजें