نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے ترقیاتی سفر کے ساتھ عام لوگوں کو جوڑنا بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک تصنیف ’’ان کہا لکھنؤ‘‘ کا اجرا کرتے ہوئے کہی۔ مذکورہ تصنیف کے مصنف جناب لال جی ٹنڈن ہیں۔ اس موقع پر اتر پردیش کے گورنر رام نائک ، اتر رپردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ، اتر پردیش کے نائب وزرا اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما اور جناب کیشو پرسا موریا اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب ٹنڈن نے اپنی زندگی لکھنؤ کو وقف کر دی اور اس شہر کی معیشت، خواندگی اور ثقافتی ترقی کے سلسلے میں بیش قیمتی خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی خواندگی سے متعلق ورثہ کو جاری رکھنے کے لیے ٹنڈن کی ستائش کی۔
نائب صدر نے تصنیف انکہا لکھنو کو لوک تاریخ لکھنے کے سلسلے میں عظیم مثال قرار دیا۔ انہوں نے لکھنو کے عوام سے اپنی روایت کو بحال کرنے اور اس عظیم شہر کے ورثہ کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی درخواست کی۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر ایک کو عظیم روایت ، پروقار وراثت سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ ملک مطلوبہ پیش رفت کے راستے پر چل سکے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے جی کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے ترقی کے ثمرات کمزور ترین طبقہ تک پہنچانا ضروری ہے۔
एक टिप्पणी भेजें