Halloween Costume ideas 2015

بھارت آسیان فلمی میلے کی میزبانی کریگا۔ جساری فلم سنجر اس میلے کی افتتاحی فلم ہوگی

Related imageنئی دہلی۔ اطلاعات ونشریات، کھیل اور نوجوانوں کے اُمور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور 25 مئی کو سری فورٹ آڈیٹوریم میں آسیان فلمی میلے کا افتتاح کریں گے۔ رکن ممالک کے سنیما سے وابستہ افراد کے ذریعے سنیما اور ثقافت کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے یہ فلمی میلہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کریگا۔ اس میلے کے دوران آسیان ملکوں کے فلموں کی نمائش کی جائے گی اور سنیما کی عمدگی کا جشن بھی منایا جائیگا۔

آسیان ۔ بھارت فلمی میلہ آسیان ممالک کے مابین خیرسگالی میں اضافہ کریگا اور باہمی تعلقات کو مستحکم کریگا۔ رکن ممالک کے افراد خصوصاً نوجوانوں کے مابین رابطہ بڑھے گا ، ثقافتی تبادلے کے توسط سے فلمی میلے سے متعلق ڈائرکٹوریٹ کا مقصد سنیما کے شعبے میں خیالات ونظریات ، ثقافت اور تجربات کے باہم تبادلے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے اور فلم سازی کے نئے رجحانات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ آسیان فلمی میلے میں ایسے ممالک شامل ہوں گے جن میں ازحد ثقافتی گوناگونی موجود ہے لیکن وہ تاریخ کے راستے سے آپس میں مربوط بھی ہیں۔ اس جذبے کو فلموں، خیالات و نظریات کے باہم تبادلے ، اہم شخصیات کے مابین تبادلہ خیالات اور ناظرین کے ساتھ گفت وشنید کے توسط سے پیش کیا جائیگا۔

اس میلے کے دوران گیارہ ممالک کی 32 فلمیں ناظرین کے ملاحظے کیلئے پیش کی جائیں گی۔ فلموں کے علاوہ سنیما کی دنیا کے مختلف زاویوں پر مشتمل پینل تبادلہ خیالات اور مذاکرات کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

آسیان ۔ بھارت تعلقات کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر وزارت خارجہ کے تعاون سے فلمی میلے کا ڈائرکٹوریٹ 25 سے 30 مئی 2018 تک دہلی میں آسیان۔ بھارت فلمی میلے کا اہتمام کررہا ہے۔ یہ فلمی میلہ ایک غیر مسابقتی اہتمام ہے، اس میلے کی ٹیگ لائن یا عنوان ہے ۔ فلموں کے توسط سے دوستی۔

آسیان 10 جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا بین سرکاری ادارہ ہے۔ اس کے رکن ممالک میں انڈونیشیا ، ملیشیا، فلپنز، سنگاپور ، تھائی لینڈ ، برونئی ، کمبوڈیا ، لاؤس ، مینمار اور ویتنام شامل ہیں۔

سنیما کے طلباء اور سنیما سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے فلم سازی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر مبنی اور مشتمل مذاکرات 26 سے 28 مئی تک (11 بجے دن، وقت کی مدت ایک گھنٹے) منعقد کیے جائیں گے۔

رکن ممالک اور بھارت کے مدعو مہمانان اس پینل میں بطور رکن شامل ہوں گے۔ مذاکرات کے ممکنہ موضوعات درج ذیل ہیں:
بھارت ۔ آسیان فلم بازار۔ مشترکہ فلم سازی کے مواقع
ثقافتی ، دوستی کے ایک علمبردار کے طور پر سنیما۔
آسیان سنیما میں خواتین کی شبیہ کی پیشکش۔

مذاکرات کے اجلاس کیلئے فلم، میڈیا اور ڈرامہ سے وابستہ اداروں کے طلباء کو مدعو کیا جائیگا۔

Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget