نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور ڈنمارک کے مابین خوراک سلامتی اور تعاون کے معاہدے سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کو اپنی استقدامی منظوری دے دی ہے۔ بھارت اور ڈنمارک کے مابین اس معاہدے کے مسودے پر 16 اپریل 2018 کو دستخط کیے گئے تھے۔
اس مفاہمتی عرضداشت کی رو سے خوراک سلامتی کے شعبے میں دونوں ممالک کو اپنی صلاحیت سازی کو مستحکم بنانے اور خوراک سلامتی سے متعلق تمام موضوعات کو تیزی سے نمٹانے اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے، باہمی افہام وتفہیم کو فروغ دینے اور باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
اس مفاہمتی عرضداشت کے نتیجے میں عمدہ ترین پیشوں تک رسائی اور خوراک تجارت میں اہم اشیاء کو خوراک سلامتی معیارات کے مطابق بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
एक टिप्पणी भेजें