Halloween Costume ideas 2015

بجلی کے بغیر میعار زندگی کو یقینی بنانا ممکن نہیں


نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بجلی کے بغیر معیار زندگی کو یقینی بنانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات لکھنؤ میں اتر پردیش الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اتر پردیش کے گورنر رام نائک، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتر پردیش کے وزیر برائے بجلی پنڈت شری کانت شرما، اتر پردیش کے بجلی کے وزیر مملکت سوتنتر دیو سنگھ اور دیگر شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔


نائب صدر جمہوریہ نے بجلی کی کم کھپت والی عمارت تعمیر کرنے کے لیے حکام کی ستائش کی اور اسے سرکاری اور تجارتی عمارتوں کے لیے ماڈل قرار دیا جو توانائی کے تحفظ کے سلسلے میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معیشت اور طرز زندگی بجلی پر منحصر ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget