پس منظر:
کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کے یکم جون سے تقریباً اسٹینڈرڈ سات دنوں کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس علاقے میں موسم برسات کی شروعات ہو جائے گی اور جیسے جیسے یہ شمال کی جانب بڑے گا، اس علاقے میں جھلسا دینے والی گرمی کی شدت اور درجۂ حرارت سے راحت ملے گی۔بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)، سال 2005 سے کیرالہ میں مانسون کے آغاز کی عملی پیش گوئی جاری کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لئے ملک میں ہی تیار جدید ترین پلس-مائنس 4 دن کے ایرر ماڈل کے ساتھ اسٹیٹسٹکل ماڈل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ماڈل میں 6 اقسام کی پیش گوئیاں استعمال کی جاتی ہیں:
شمال مشرقی ہندوستان میں کم از کم درجۂ حرارت۔
جنوبی بر صغیر میں مانسون سے پہلے کی زیادہ سے زیادہ بارش۔
جنوبی بحر چین میں آؤٹ گوئنگ لانگ ویو ریڈی ایشن (او ایل آر) ۔
شمال مشرقی بحرین میں نچلی سطح کی زونل ہوائیں۔
مشرقی خط استوائی بحر ہند میں اوپری سطح کی زونل ہوائیں۔
اور۔۔۔جنوب مغربی بحر الکاہل میں آؤٹ گوئنگ لانگ ویو ریڈی ایشن (او ایل آر) ۔
محکمہ موسمیات کے ذریعے مانسون کی آمد کی تواریخ کے بارے میں پیش گوئیاں گزشتہ 13 برس(2017-2005) سے سوائے 2015 کے صحیح ثابت ہو رہی ہیں۔
انڈمان سمندر میں مانسون متحرک ہو رہا ہے:
عام طور پر انڈمان سمندر میں جنوب مشرقی مانسون ایک ہفتے کے فرق (ڈیوی ایشن) کے ساتھ تقریباً 20 مئی کو متحرک ہوتا ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے انڈمان سمندر کے کچھ حصوں میں اور جنوب مشرقی خلیج بنگال میں تقریباً 23؍مئی تک متحرک ہونے کے حالات بن رہے ہیں۔ گزشتہ اعداد وشمار سے واضح ہوتا ہے کہ انڈمان سمیت سمندر میں مانسون کے ایڈوانس ہونے کی تاریخ کا نہ تو کیرالہ میں مانسون کے آغاز کی تاریخ کے ساتھ اور نہ ہی ملک میں موسمی مانسون بارش کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔
کیرالہ میں مانسون 2018 کے آغاز کی پیش گوئی:
کیرالہ میں جنوب مغربی مانسون کے پلس-مائنس 4 دن کے ایرر ماڈل کے ساتھ 29؍مئی 2018 تک پہنچنے کا امکان ہے۔
एक टिप्पणी भेजें