Halloween Costume ideas 2015

دلی کے میئروں کے ساتھ صفائی ستھرائی کے معاملوں پر تبادلہ خیال

نئی دہلی،  شہری ترقی کے مرکزی وزیرایم وینکیا نائیڈو نے ٹھوس کچرے کے بند و بست سمیت قومی راجدھانی میں صفائی ستھرائی کے متعلق معاملوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے دلی کی تینوں میونسپل کارپوریشن کے نو منتخبہ میئروں کی ایک میٹنگ جلد بلانے کے لئے وزارت میں متعلقہ لوگوں کو ہدایت دی ہے۔ 

 نائیڈو کی طرف سے یہ ہدایت نرمان بھون میں آج شمالی ایم سی ڈی کی میر محترمہ پریتی اگروال کے ساتھ میٹنگ کے دوران سامنے آئی۔ میئر نے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے سمیت مختلف مسائل سے نمٹنے کے لئے میونسپل ادارے کو درپیش مالی اور دیگر مسائل کا ذکر کیا ۔

 انہوں نے ان کی کوششوں کا ذکر کیا ۔ میئرز کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے زمین کی دستیابی کے مسئلے کا ذکر کیا اور کہا کہ ایم سی ڈی ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس کے ذریعے ٹھوس کچرے کے بندو بست کے بارے میں مزید توجہ دے گی۔

قومی راجدھانی میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ وہ دلی میں مکمل صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک خاکہ وضع کرنے کے لئے جلد تینوں ایم سی ڈی کے میئروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget