Halloween Costume ideas 2015

اتراکھنڈ میں چار دھام یاترا کے لئے ریل رابطہ فراہم کرنے کی سمت میں انڈین ریلویز کا اہم قدم

نئی دہلی،  ریل رابطے کے ذریعہ چار دھام یاترا مراکز کو جوڑنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن (سوچ) کو آگے لیجانے اور اس کے بجٹ عہد بستگی کو دھیان میں رکھتے ہوئے انڈین ریلویز چار دھام یاترا کے لئے ایک واحد بی جی لائن ریل رابطے کے لئے مقام کے قطعی سروے کا آغاز کرنے کے سلسلے میں اہم قدم اٹھارہا ہے۔

 اس فاسٹ ٹریک ریل پروجیکٹ کے تئیں اپنے عہد کو دہراتے ہوئے ریلوے کے وزیر سریش پربھاکر پربھو باقاعدہ ایک پروگرام میں سنگل براڈ گیج لائن ریل رابطے کے لئے فائنل لوکیشن سروے کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ پروگرام بدری ناتھ میں 13 مئی کو منعقد ہوگا۔ 

اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیراعلی جناب تریویندرم سنگھ راوت بھی موجود رہیں گے۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ اور خطے کے لوک سبھا و راجیہ سبھا کے ممبران کے علاوہ اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے ارکان بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

وزارت ریلوے کے تحت ایک سرکاری سیکٹر کی کمپنی ریل وکاس نگم لیمیٹیڈ کو اتراکھنڈ ریاست میں (دہرا دون اور کرن پریاگ ہوتے ہوئے گنگوتری، یمنوتری، بدری ناتھ اور کیدار ناتھ) چار دھام اور چار دھام یاترا کے لئے ریل رابطے کے فائنل لوکیش سروے کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget