Halloween Costume ideas 2015

کپڑے کی وزارت کے ذریعہ پورے ملک میں سوچھتا پکھواڑہ کا اہتمام

نئی دہلی، کپڑے کی وزارت یکم مئی سے 15 مئی تک سوچھتا پکھواڑہ کا اہتمام کررہی ہے۔ اس پندرہ روزہ پروگرام کا افتتاح نئی دہلی میں واقع اودیوگ بھون میں کپڑے کے وزیر مملکت اجے ٹمٹا نے کیا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد صفائی ستھرائی کے پیغام کو پھیلانا اور اسے اپنی زندگی کا ایک جزو بنانا ہے۔ 

وزیر موصوف نے وزارت کے افسروں اور اسٹاف کو سوچھتا حلف دلایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سووچھ بھارت مشن حقیقت کی شکل تبھی لے پائے گا جب ہندستان کے 125 کروڑ شہری اپنا یہ ذہن بنائیں گے کہ وہ نہ تو خود گندگی پھیلائیں گے اور نہ ہی کسی کو دوسرے کو پھیلانے دیں گے۔ سووچھ بھارت نغمہ دیکھنے کے بعد وزیر موصوف نے کہا کہ اس گانے کو صبح میں بچوں کےسامنے چلانے سے ان کے اندر روحانیت اور صفائی ستھرائی کی اہمیت جاگزیں ہوگی۔ جناب ٹمٹا نے کہا کہ سووچھتا کو ہر شخص کی ذمہ داری خیال کیا جانا چاہئے نہ کہ اسے صفائی ستھرائی کے کام میں مصروف ورکروں کا کام سمجھا جائے۔

کپڑے کی سکریٹری محترمہ رشمی ورما نے حاضرین سے کہا کہ وہ سوچھتا پکھواڑے کو محض ایک علامتی کام نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک ایسا پروگرام خیال کریں جو دل سے کیا جاتا ہے۔ انہو ں نے وزارت کے سبھی اہل کاروں اور عملے سے اپیل کی کہ وہ اپنے دائرہ کار ، گھر اور کمیونٹی میں کوئی نہ کوئی پہل کریں تاکہ صفائی ستھرائی کے معاملے میں کوئی قابل ذکر تبدیل آسکے۔

 محترمہ ورما نے ہر شخص کو یادہانی کرائی کہ ایسے چھوٹے چھوٹے اقدامات ہیں جنہیں سوچھتا کے پیغام کو پھیلانے اور ہندستان کو سوچھ بھارت بنانے کے لئے ہر شخص اٹھاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سووچھ بھارت کے ہدف کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے ہر شخص کی شراکت داری ضروری ہے۔ 

سوچھتا پکھواڑہ کے دوران کپڑے کی وزارت کے ذریعہ جو سرگرمیاں انجام دی جائیں گی ان کی فہرست
 :
دہلی /ہریانہ /اتراکھنڈ میں کپڑے کے وزیر مملکت کا پاور لوم سروس سینٹرس کا دورہ
خصوصی سووچھتا مہم کے لئے کپڑے کے وزیر مملکت کا ہر ی دوار کے سلک کلسٹر کا دورہ
‘‘کچرے سے دولت تک’’ کے موضوع پر سمینار کا انعققاد
‘‘کچرے سے دولت تک’’ کے موضوع پر این آئی ایف ٹی کے ذریعہ فلم کی تیاری اور سبھی تنظیموں کے ذریعہ اس کی نمائش
سبھی بُنکر سروس سینٹرس میں سوچھتا سے متعلق سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے نوجوانوں کی ٹیموں کی قیادت کرنے کی خاطر این آئی ایف ٹی کے طلبا کی رضاکار کے طور پر کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی۔
ملازمین کے لئے بیداری اور ترغیباتی پروگرام کا انعقاد
مختلف سطحوں پر ملازمین کے لئے سوچھتا ابھیان کے موضوع پر مباحثاتی مسابقے کا انعقاد
وزارت کے سینئر افسروں کے ذریعہ مسابقوں میں جیت حاصل کرنے والوں کو انعامات کی تقسیم
سبھی جوٹ ملوں میں نجی صفائی ستھرائی سےمتعلق مہم کا انعقاد ، پکھواڑہ کے 

سبھی دن سی جی ایچ ایس ڈاکٹرو ں کی شمولیت ۔
این ٹی سی مل چال ایریا ا ور کولکتہ کے ایک جوٹ مل میں سوچھتا سے متعلق 

ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
دفتری احاطوں ، بیت الخلا اور واش روم کی صفائی کا کام 
سبھی سیکشنوں تک واٹر ڈسپینسروں کے ذریعہ (پانی تقسیم کرنے والی مشین) پینے کے صاف ستھرے پانی کی سپلائی کا التزام

سبھی سیکشنوں میں کوڑے دان کی فراہمی
دفتری سازوسامان کے دھول دھپوں کو جھاڑنا اور ان کی صفائی

ادویوگ بھون میں عام گلیاروں اور کھلی جگہوں کی صفائی
سی پی ڈبلیو ڈی اور ڈی آئی پی پی کے درمیان تال میل تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ رینوویشن سےمتعلق کام وقت پر پورے ہوسکیں۔ ایسے کاموں میں ٹائلس کی تبدیلی ، چھت سے متعلق کام ، ایل ای ڈی لائٹوں کی تنصیب شامل ہیں۔
پرانی فائلوں / ریکارڈز/ ناقابل استعمال سامانوں کو ہٹانا

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget