نئی دہلی، سنٹرل بورڈآف ڈائریکٹ ٹیکسیز(سی بی ڈی ٹی)نے ہندوستانی ٹیکس دہندگان کےساتھ پیشگی قیمتوں کےدویکطرفہ معاہدوں(اے پی اے ایس)پر دستخط کرکےایک غیر مخالفانہ ٹیکس نظام بنانے سے متعلق حکومت کی عہد بستگی کومضبوط کیا ہے۔ دونوں معاہدوں میں‘‘رول بیک’’ کا التزام بھی ہے۔
دستخط کئے گئے ان دونوں معاہدوں کا تعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور معیشت کے بینکاری اور مالیاتی شعبوں سے ہے۔ ان معاہدوں میں شامل انٹر نیشنل ٹرانزیکشنزمیں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سروسیز، آئی ٹی پر مبنی خدمات اور کے پی او خدمات شامل ہیں۔
ان معاہدوں کےساتھ سی بی ڈی ٹی کے دستخط کردہ اے پی اے ایس کی کُل تعداد 154 ہو گئی ہے، جس میں 11 دو طرفہ اے پی اے ایس اور 143 یکطرفہ اے پی اے ایس شامل ہیں۔ سی بی ڈی ٹی کو توقع ہے کہ مستقبل قریب میں مزید اے پی اے ایس پر دستخط کئے جائیں گے۔ ہندوستان اور بیرون ملک کی صنعت نے اے پی اے ٹیم کے افسران کے ایپروچ اور ان کے کام کاج کی ستائش کی ہے۔
خیال رہے کہ اے پی اے اسکیم 2012میں انکم ٹیکس ایکٹ میں شروع کی گئی تھی اور 2014 میں رول بیک التزامات کو متعارف کرایا گیا تھا۔
एक टिप्पणी भेजें