Halloween Costume ideas 2015

ڈی آر ڈی او میں فنڈس کی کمی

نئی دہلی ، وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے لوک سبھا میں آر گوپال کرشنن کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 17۔2016 کے بجٹ تخمینہ (بی ای) کے تحت دفاعی خدمات اخراجات اور وزارت دفاع کے (متفرق) اخراجات کا تخمینہ 258589.32 کروڑ روپے تھا جبکہ مالی سال 18۔2017 کے بجٹ تخمینے میں مذکورہ کے لئے بجٹ میں 27411114.12 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو مالی سال 17۔2016 کے بجٹ تخمینہ کے لئے تقریباً 6 فیصد سے زیادہ ہے۔

 یہ فنڈس تنخہوا سے متعلق ضروریات، آپریشنل ٹیکس/ محصول اخراجات، کانٹریکچول پابندی عہد اور کچھ تازہ ترین جدید کاری اسکیموں کے لئے مختص کئے گئے تھے۔ اضافی درکار فنڈس، مختص شدہ فنڈس کے استعمال کی رفتار، نئی جدید کاری اسکیموں اور رواں اسکیموں کی ترقی اور ترجیحی ضروریات کی بنیاد پر مختص کئے جائیں گے۔

مالی سال 17۔2016 کے بجٹ تخمینہ میں دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے لئے 13593.78 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈی آرڈی او کو، اگر ضروری ہوا تو مختص شدہ فنڈس کے استعمال کی رفتار اور ترقی اور رواں اسکیموں/ پروجیکٹ کی رفتار کی بنیاد پر مزید اضافی فنڈس مختص کئے جائیں گے۔ ڈی آر ڈی او ، بجٹ تخمینے کے اندر ہی اپنے پروجیکٹس اور سرگرمیوں کو ترجیح دے رہا ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget