Halloween Costume ideas 2015

گاؤں اور گھروں کی بجلی کاری کی نگرانی کے لئے گرو ایپ کو جدید تر بنایا گیا

نئیدہلی، ملک میں گاؤں اور گھروں کی بجلی کاری کی نگرانی کرنے کے لئے گرامین ودیوتی کرن (جی اے آر وی) ایپ کو جدید تر بنایا گیا ہے۔ یہ بات بجلی، کوئلہ، نئی اور قابل تجدید 

توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پیوش گوئل نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔ گرو ۔II(جی اے آر وی۔II) میں آبادی سمیت گھروں کی بجلی کاری کی نگرانی شامل ہے۔ اس کے اندر اپنے تاثرات اور بھیجنے کے لئے گفتگو کا پلیٹ فارم بھی موجود ہے جو بجلی کاری کے عمل کو تیز رفتار بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

دیہی بجلی کاری پروگرام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت ہند نے ملک میں دسمبر 2014 میں کل 43033 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) کی شروعات کی۔ اس یوجنا کا مقصد گاؤں کی بجلی کاری، گھروں تک بجلی پہنچانا، فیڈر کی علیحدگی، ذیلی ٹرانسمیشن اور بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک اور بجلی کے لئے میٹر لگانے کے عمل کو مستحکم کرنا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت دیہاتوں میں بجلی کاری کے کاموں کےلئے 42553.17 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت 

گاؤں کی بجلی کاری، گھروں تک بجلی پہنچانا، فیڈر کی علیحدگی، ذیلی ٹرانسمیشن اور بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک اور بجلی کے لئے میٹر لگانے کے عمل کو مستحکم کرنا ہے۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget