نئی دہلی، مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ نیشنل فلم ایوارڈ س پیش کئے جانے کا پلیٹ فارم ہندوستان کی مالا مال مشترکہ ثقافت کو پیش کئے جانے کا ایک طاقتور وسیلہ ہے ۔
فیچر اور غیر فیچر زمروں کی فلموں کو قومی فلم ایوارڈ دئے جانے سے متعلق 64 ویں نیشنل فلم ایوارڈس کی جیوری کے ممبران کی جانب سے رپورٹ پیش کئے جانے کا شکریہ اداکرتے ہوئے وینکیا نائیڈ و نے کہا کہ فلمی صنعت کی بہترین صلاحیتو ں کو اعزازات سے سرفراز کرنے کے ساتھ ساتھ قومی فلم ایوارڈ س نے اپنے آپ کو ملک میں بہترین فلموں کے لئے ایوارڈس کے طور پر اپنی مخصوص جگہ بنالی ہے ۔
ایک طاقتور ترسیل کار کے طور پر سنیما کو ترسیل کا ایک طاقتور وسیلہ قرار دیتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سنیما لوگوں کے برتاؤ اور سماجی اصولوں پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور ملک کے عوام کی زندگی میں غیر معمولی تبدیلی پیدا کرنے کی زبردست طاقت رکھتا ہے۔وزارت اطلاعات ونشریات نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کی فلموں ، وطن پرستی کی فلموں اور دیگر اقسام کی بہترین فلموں کے فلمی میلوں کا اہتمام کیا ہے ۔
علاقائی سنیما پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ہمارے ملک کا علاقائی سنیما آج بالی ووڈ کے طاقتور حریف کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ۔متعدد حلقو ں سے ستائش حاصل کرنے والی’’ باہوبلی‘‘ جیسی فلموں نے فلم کے شعبے میں خلاقیت ، ٹیکنالوجی اوراینی میشن کے بہترین امکانات پیش کئے ہیں ۔
एक टिप्पणी भेजें