Halloween Costume ideas 2015

ریلوے پلیٹ فارموں پر دکانیں

نئی دہلی، ریلوے کے وزیر مملکت راجین گوہین نے لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 27 فروری 2017 کو نئی کیٹرنگ پالیسی جاری کی گئی ہے جس میں دیگر چیزوں کے علاوہ اس بات کا التزام ہے کہ علاقائی ریلوے کے ذریعہ جامد اکائیوں (کیٹرنگ اسٹال/ دودھ اسٹال اور ٹرالیاں وغیرہ) کا انتظام و انصرام کیا جائے گا۔

 اس پالیسی کے تحت علاقائی ریلویز کو اس بات کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام باورچی خانے کو انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کاپوریشن لمیٹیڈ (آئی آر سی ٹی سی) کے حوالے کردیں۔ اسی طرح ریلوے پلیٹ فارموں پر مختلف دکانوں کو چلانے کے لئے کنٹریکٹ یا الاٹمنٹ کے لئے طریقہ کار/ رہنما خطوط/ پالیسی کے تحت درج ذیل امور شامل ہیں:

(i) تمام زمروں کے اسٹیشنوں پر عام چھوٹی اکائیوں کا الاٹمنٹ، ریلوے ڈویژنوں کے ذریعہ بولی لگانے والے اہل افراد کی جانب سے نہایت کھلے میں نیز مسابقتی اور دو پیکٹ والے ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعہ کیا جائے گا۔

(ii) تمام زمروں کے اسٹیشنوں پر خصوصی چھوٹی اکائیوں (مختص زمرہ) کا الاٹمنٹ، ریلوے ڈویژنوں کے ذریعہ کھلے ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعہ کیا جائے گا۔ اس کے لئے تکنیکی اہلیتی شرائط کو اب آسان بنایا گیا ہے۔

(iii) بی زمرے اور اس سے نیچے کے زمرے کے اسٹیشنوں پر تازہ دم ہونے کے لئے بنائے گئے کمرے یا اسٹال یا ٹرالی کے الاٹمنٹ کو ایک اکائی تصور کیا گیا ہے۔ اس طرح ایک واحد اکائی کو ایک واحد لائسنس کے ذریعہ الاٹ کیا جائے گا۔

(iv) تمام جامد اکائیوں (کچن اکائیوں اور فوڈ پلازہ کو چھوڑ کر) کی مدت کار صرف پانچ سال ہوگی۔

(v) فوڈ پلازہ کی مدت کار البتہ 9 برس ہوگی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget