نئی دہلی، سابق مرکزی وزیر اور بزرگ لیڈر آنجہانی بابوجگجیون رام کے 110 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بابو جگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے راج گھاٹ کے سامنے واقع سمتااستھل پرخراج عقیدت کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
صبح ساڑھے سات بجے سے شروع ہونے والی اس تقریب عقیدت میں عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری ، لوک سبھا کی سابق اسپیکر محترمہ میرا کمار ،سماجی انصاف وتفویض اختیار ات کے مرکزی وزیر اور بابوجگجیون رام نیشنل فاؤنڈیشن کے صدر تھاور چند گہلوت وزیر مملکت برائے سماجی انصاف وتفویض اختیارات جناب وجے سانپلا اور سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے محکمے کے ہی وزیر مملکت رام داس اٹھاؤلے ،سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے محکمے کی سکریٹری محترمہ جی لتا کرشنا راؤ اور ان کی وزارت کے سینئر افسران نیز آنجہانی بابوجگجیون رام کے افراد خامہ اور بڑی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی ۔
اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں مرکزی وزرأ ممبران پارلیمنٹ اوردیگر سرکردہ شخصیات ، سرگرم سماجی کارکنان اور بابوجگجیون رام جی کے معتقدین نے اس موقع پر اہتمام کی جانے والی پرارتھنا سبھا میں شرکت کی ۔اس کے ساتھ ہی ایک کل مذہبی دعائیہ اجتماع کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر گرنتھیوں ، پادریوں اور مولویوں نے سبھی مذاہب کے لئے دعا کی ۔
एक टिप्पणी भेजें