نئی دہلی، نوجوانوں کے اموراور کھیلوں کےمرکزی وزیر مملکت وجے گوئل نے ایتھلیٹوں کے ڈسپلن میں غیر ملکی کوچوں اور معاون اسٹاف تقرر کو منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت ایتھلیٹوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور تیاری کیلئے ان کی تربیت کے واسطے انہیں کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ اور سازوسامان کےعلاوہ ہرطرح کی ممکنہ مدد فراہم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچیز اور معاون عملے کی تقرری 2020کےاولمپک تک کی گئی ہے اور وہ کارکردگی کی
بنیاد پر ان کا سالانہ جائزہ لیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کےسکریٹری کی سربراہی میں غیر ملکی کوچ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے ان کی تقرریوں کی سفارش کی گئی تھی۔
एक टिप्पणी भेजें