Halloween Costume ideas 2015

گنگا قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ اوما بھارتی کو پیش کی

نئی دہلی،  گنگا قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی نے نئی دہلی میں آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی کی مرکزی وزیر اوما بھارتی کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ حاصل کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا اور کہا مجھے اس رپورٹ کو حاصل کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تمام شراکت داروں کے ساتھ موثر صلاح و مشورہ کرنے کے بعد اسے جلد ہی قانون کی شکل دے گی۔ انہوں نے اپنی وزارت کے سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اس رپورٹ کا تفصیلی اور باریکی سے مطالعہ کرنے کے لئے فوراً ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیں اور یہ کمیٹی جلد سے جلد اپنی رپورٹ دے ۔


وزیر موصوفہ نے امید ظاہر کی کہ مسودہ کی رپورٹ میں گنگا دریا کے بے روک ٹوک اور صاف بہاؤ کا دھیان رکھتے ہوئے کافی گنجائش رکھی گئی ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس گردھر مالویہ نے کہا کہ کمیٹی کے ممبروں کےلئے یہ ایک بڑا چیلنج تھا لیکن وہ اس سے بخوبی طور پر نمٹنے اور اس ذمہ داری کو پورا کیا۔ انہوں نے مرکزی آبی وسائل کی وزارت اور صاف گنگا کے لئے قومی مشن کے افسروں کا کمیٹی کو تعاون دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

ا ٓبئ وسائل کی وزارت گنگا کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی کی وزارت نے گنگا قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لئے گزشتہ سال جولائی میں یہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جسٹس گری دھر مالویہ کمیٹی کے چیرمین تھے۔ 79 سالہ جسٹس مالویہ جو گنگا مہاسبھا کے چیرمین بھی ہیں ۔ گنگا تحفظ تحریک کے ساتھ ہی جڑے ہوئے ہیں۔ مہاسبھا کی بنیاد ان کے دادا نے ڈالی تھی۔


Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget