نئی دہلی، وزیرا طلاعات ونشریات وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا، حکومت کی مواصلاتی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ایک طاقت ور آلہ ہے اوروزیراعظم کےنظریے ‘‘کم سے کم حکومت ،زیادہ سے زیادہ حکمرانی’’ کو نافذ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ابھرتے ہوئے نئے ہندستان کےلئے یکسر تبدیلی لانے اور ایک کیٹالسٹ کی طرح کام کرنے کےلئے بھی بہت اہم ہے۔
انہوں نے یہ بات یہاں ‘‘بہتر سرکاری مواصلات کے لئے انسٹا گرام پرورکشاپ’’ کے افتتاح کےموقع پر کہی۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرانل راجیہ وردھن راٹھور ، پی آئی بی کے پی جی ڈی بی جناب فرینک نورونوحا اور وزارت اور پی آئی بی کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
انسٹا گرام کی اہمیت اور رول پر زور دیتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ یہ میڈیم حکومت کے لئے عوام اور دیگر شراکت داروں نیز ڈیجیٹل استعمال کرنے والی نئی پیڑھی کے ساتھ بصری اور سمعی مواصلات کے لئے ایک مناسب مقام بن گیا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें