کونسل کی خدمات کے حصے کے طور پر تین شعبوں صنعتی اداروں(مینوفیکچرنگ شعبے)، تعمیراتی پروجیکٹوں (تعمیراتی شعبے ) اور بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای شعبے)کے لئے قومی سطح پر حفاظت سے متعلق ایوارڈز کی اسکیم چلائی جارہی ہے۔ اس اسکیم کا اصل مقصد ان تنظیموں کو قومی سطح پر تسلیم کرنا ہے جنہوں نے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت (او ایس ایچ) میں عمدہ کارکردگی برقرار رکھی ہے۔ اور او ایس ایچ بندوبست کے نظام ، طور طریقوں اور عمل کو مؤثر طریقے سے اپنایا ہے۔
این ایس سی آئی حفاظتی ایوارڈ برائے 2016 ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے محنت اور روزگار بندارو دتاتریہ پیش کریں گے۔ یہ تقریب نئی دلّی کے لودھی روڈ پر اسکوپ کنونشن سینٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ قومی حفاظتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ستیش ریڈی بھی اس تقریب میں موجود رہیں گے۔
این ایس سی آئی حفاظتی ایوارڈ کام کی جگہوں پر حفاظت، صحت اور ماحول کے میدان میں قومی سطح کے باوقار ایوارڈز ہیں جو حفاظتی بندوبست کے مؤثر نظام اور مینوفیکچرنگ تعمیر اور ایم ایس ایم ای شعبوں میں تنظیموں کے طرف سے حفاظت اور صحت کی عمدہ کارکردگی کے سلسلے میں دیے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں اور اعلان ہر سال قومی حفاظتی کونسل کرتی ہے۔ 2016 کے ایوارڈز کے لئے کل 434 تنظیموں نے مقابلے میں حصہ لیا ہے جو مینوفیکچرنگ شعبے سے وابستہ 307 کمپنیوں تعمیراتی شعبے سے وابستہ 87 کمپنیوں اور 40 ایم ایس ایم ای کارخانوں پر مشتمل ہے۔ چار زمروں میں دیے جانے والے ان ایوارڈز کیلئے مجموعی طور پر 70 تنظیموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ زمرے ہیں سرو شریشٹھ سرکشا پُرسکار ، شریشٹھ سرکشا پُرسکار، سرکشا پُرسکار اور پرشنساپتر ۔ اس کے ساتھ ساتھ تعمیراتی شعبے کی 12 تنظیموں کو بھی ایوارڈز دیے جائیں گے۔
एक टिप्पणी भेजें