نئی دہلی، دیہی علاقوں کے ڈاک خانوں میں بھارت نیٹ براڈ بینڈ کنیکٹی وٹی مہیا کرانے کیلئے یہاں بی بی این ایل، محکمہ ڈاک اور بی ایس این ایل کے درمیان سہ طرفہ مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔
مواصلات کے وزیر منوج سنہا کی صدارت میں دستخط کیا گیا معاہدہ پہلا سہ طرفہ معاہدہ ہے جو تقریبا دیہی علاقوں کے 1.3 لاکھ ڈاک خانوں میں براڈ بینڈ کنکٹی ویٹ اور دیہی عوام کیلئے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی کیلئے 25000 ذیلی پوسٹ آفسوں میں براڈ بینڈ کنکٹی ویٹی مہیا کرانے کیلئے ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے سنہا نے کہا کہ تقریبا ایک لاکھ گرام پنچایتوں کو جوڑنے والا پہلا مرحلہ تکمیل ہونے کے قریب ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ گرام پنچایتوں میں 100 ایم بی پی ایس براڈ بینڈ کنکٹی وٹی دسمبر 2018 تک مکمل ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نیٹ وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا کو حقیقت میں بدلنے کیلئے 9 بنیادوں میں سے ایک ہے۔
سنہا نے کہا کہ شہریوں کو خدمات مہیا کرانا بھارت نیٹ کا فوکس ہے اوردستخط کئے گئے معاہدے میں بی ایس این ایل خدمات مہا کرانے والا ہے جوکہ براڈ بینڈ سروسز ہوگا۔ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور آپریشن میں آنے والی لاگت محکمہ ڈاک ادا کرے گا۔ چونکہ بھارت نیٹ قومی نیٹ ورک ہے، بی بی این ایل اس پورے عمل کو آسان بنائے گا اور اشتراک کرے گا۔ مستقبل میں حکومت کے دیگر محکموں کے ساتھ بھی مفاہمت نامے دستخط کی تجویز ہے۔
एक टिप्पणी भेजें