نئیدہلی۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) ،بیورو آف انڈین اسٹینڈر ز (بی آئی ایس)، نیشنل ایکریڈٹیشن بورڈ فار سرٹیفکیشن باڈیز (این اے بی سی بی) اور دیگر شرکاء کے تعاون سے حکومت ہند کا کامرس کا محکمہ نئی دہلی میں 2-1 مئی کو چوتھی قومی اسٹینڈز کانفرنس کا انعقاد کریگا۔
اس دو روزہ کانفرنس کا مقصد بدلتے ہوئے عالمی ماحول میں معیارات (اسٹینڈرز ) کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانا اور صنعتوں ، مرکزی حکومت کی وزارتو ں ، ریاستی حکومتوں ، ضابطے /معیارات قائم کرنے اور ان پر عمل کیے جانے کا جائزہ لینے والے اداروں کو تیار کرنا ہے۔ یہ کانفرنس اشیاء اور خدمات کے کاروبار میں معیارات اور ضابطوں کے بڑھتے ہوئے اثر اور قیمتوں کی گھٹتی ہوئی اہمیت کے پس منظر میں منعقد کی جارہی ہے۔
اس بات کو تسلیم کیا جانا چاہئے کہ مختلف معیارات یعنی گھریلو بازار کیلئے ادنیٰ اور برآمدات کے لئے اعلیٰ معیار کا زمانہ اب نہیں رہا ہے۔ اب اگر ہندوستانی صنعت کو بچے رہناہے اور آگے بڑھنا ہے تو اسے عالمی معیارات اختیار کرنے ہی ہوں گے۔ وزارتوں، ضابطہ کاروں ، ریاستی حکومتوں کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ اگر انہیں اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو اپنے اقدامات اور اسکیموں کو عالمی معیارات کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔
اچھے معیارات کا نظام قائم ہونے سے وزیراعظم کی میک اِن انڈیا تحریک کو بھی کامیابی ملے گی۔ اس سے ہماری گھریلو صنعت اور صارفین کی قیمت پر غیر محفوظ اور گھٹیا معیار کےسامان کی درآمدات کے سیلاب سے گھریلو بازار کو بھی بچایا جاسکتا ہے۔
एक टिप्पणी भेजें