نئی دہلی، ریلویز کے وزیر سریش پربھو نےیہاں ریڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حسب ذیل نئی ریل گاڑیوں کو روانہ کیا۔
1۔ٹرین نمبر 22991/22992 ۔ وراول –باندرا ٹرمنس سپر فاسٹ ٹرین ایکسپریس
2۔ ٹرین نمبر 22993/22994 ماہووا - باندرا ٹرمینس سپرفاسٹ ٹرین ایکسپریس
3۔ ٹرین نمبر 19029/19030 ماہووا – باندرا ٹرمینس سپر فاسٹ ٹرین ایکسپریس
اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیرمین اے کے متل ، ممبر ٹریفک محمد جمشید، ممبر انجینئرنگ جناب ادتیہ کمار متل، ممبر رولنگ اسٹا ک ریلوے بورڈ رویندر گپتا اور ریلوے بورڈ کے دیگر ارکان اور سینئر اہلکار بھی موجو د تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سریش پربھاکر نے کہا کہ ان ٹرینوں کے لئے سورا شٹر کے عوام کی طرف سے کافی مانگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ سومناتھ کے تیرتھ یاتریوں کو وراول باندرا ٹرمینس ٹرینوں سے کافی فائدہ ہوگا ۔ خصوصاً سوراشٹر خطے کے گراؤنڈ نٹ اور کپاس کسانوں کو تو زیادہ فائدہ ہوگا۔
انڈین ریلویز نے وراول سے باندرا کے درمیان ایک پیئر میل ایکسپریس شروع کی ہے اور میووا ے
باندرا کے درمیان دو پیئر میل شروع کی ہیں۔ یہ ٹرینیں وراول سےباندرا کے درمیان اور میوواسے باندرا کے درمیان اضافی رابطہ فراہم کرے گی۔
एक टिप्पणी भेजें