نئی دہلی، صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نےجھارکھنڈ کی دارالحکومت رانچی میں رابندر بھون اور حج ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رابندر بھون اور حج ہاؤس کی بنیاد رکھنے کے موقع پر رانچی آنے پر انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔ یہ واقعی خوشی کی بات ہے کہ گرودیو اور ان کے کنبے نے ریاست پر لمبے عرصے تک نہ مٹنے والا نشان چھوڑا ہے جسے رابندر بھون کی تعمیر کے ذریعے سے منایا جائے گا اور یاد رکھا جائے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ پورے مشرقی خطہ اور جھارکھنڈ کے ساتھ ان کا تعلق گزشتہ کئی دہائیوں تک رہا۔ جھارکھنڈ ان کی آبائی ریاست مغربی بنگال کی پڑوسی ریاست ہے۔ گزشتہ صدی میں غیر منقسم بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ اور آسام بنگال پرزیڈنسی کا طویل عرصے تک حصہ رہے ہیں۔ اس خطے کی سانجھی وراثت ہے جو آزادی کے بعد بھی اس طرح مکمل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلم بھائیوں کے لئے مکہ کا سفر ان کی زندگی کا خواب ہوتا ہے۔ یہ جھارکھنڈ حکومت کا قابل ستائش قدم ہے کہ اس نے زائرین حج کو سہولت فراہم کرنے کے لئے 'حج ہاؤس' بننے کے منصوبے لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ حج ہاؤس اس علاقے اور ریاست کے زائرین حج کے لیے ضروری سہوليت فراہم کرے گا۔
एक टिप्पणी भेजें