نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج جزائرانڈومان نکوبا ر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔
اپنے اس سفر کے دوران راج ناتھ سنگھ پورٹ بلئیر کے سیلولر جیل میں واقع شہیدوں کی قومی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور ان جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر اور دیگر سینئیر افسران سے ملاقات کریں گے ۔
اپنے دورے کے دوسرے روز جناب راج ناتھ سنگھ گپتا پاڑہ گاؤں کے سولر پاور پلانٹ کا سنگ بنیادرکھیں گے اور اسی روز میوز چرچ میں آنجہانی بشپ جان رچرڈسن کی قبر پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ کارنکوبار میں واقع سونامی میموریل کے لئے بنائی گئی گیلری دیکھیں گے اور ملکّا میں سینئر سیکنڈری اسکول کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھے جانے کے ساتھ ساتھ ملکا کے قبائلی سرداروں اور دیگر قبائلی لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔
اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ موصوف جزیرہ راس میں آواز اور روشنی کا شو دیکھیں گے اور پورٹ بلئیر کے آئی ٹی ایف گراؤنڈ میں پورٹ بلئیر میونسپل کونسل کی جانب سے اپنے اعزاز میں اہتمام کئے جانے والے جلسہ استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔
اپنے دورے کے تیسرے روز راج ناتھ سنگھ جزیرہ ہیولاک کا دورہ کریں گے۔
एक टिप्पणी भेजें