Halloween Costume ideas 2015

ہند - برطانیہ فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان

نئی دہلی، ہندوستان اوربرطانیہ نے گرین گروتھ اکویٹی فنڈ کے نام سے ہند-برطانیہ مشترکہ فنڈ کے قیام کے لئے ارلی مارکیٹ انگیجمنٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،جس کا مقصد ہندوستان کے سبز ڈھانچہ جاتی منصوبوں کے لئے شہر لندن سے سرمایہ کاری کی رابطہ کاری کرنا ہے۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کی سرکاروں نے کل 240 ملین پاؤنڈ کی مالیت کے ہند-برطانیہ مشترکہ فنڈ میں 120 ملین پاؤنڈ فی فریق کے حساب سے سرمایہ کاری کرنے کی عہد بستگی کا اظہار کیا۔اس فنڈ کو این آئی آئی ایف نظام کے تحت قائم کیا جائے گا۔ شروع میں اس کا مقصد اس فنڈ کے لئے 500 ملین پاؤنڈ کا سرمایہ 

حاصل کرنا ہے ،جس سے مستقبل میں بہت کچھ کیا جانا ممکن ہوسکے گا۔ حکومت ہند کے مرکزی وزیر مالیات اور وزیر دفاع ارون جیٹلی اور سرکاربرطانیہ کے ایکس چیکر کے محکمے کے چانسلر اور رکن پارلیمان ہان فلپ ہیمنڈ نے ایک دو فریقی اجلاس کے دوران کیا ۔

 دونوں وزرائے مالیات نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ اگر کچھ مہینوں کے دوران ابتدائی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، جس سے ہندوستان کے تیزی سے ترقی کرتے سبز توانائی اورقابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ امکان ہے کہ اگلے کچھ ماہ کے دوران اس فنڈ کے منیجر کا انتخاب بھی عمل میں آجائے گا۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget