Halloween Costume ideas 2015

گزشتہ مالی سال کے دوران پون بجلی میں 5400 میگا واٹ کا ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی،  جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے سال 17-2016 میں 5400 میگا واٹ کا اضافہ کر کے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سال 17-2016 کے دوران 4000 میگاواٹ اضافہ کا ہدف رکھا گیا تھا۔ اس سال گزشتہ سال کے 3423 میگاواٹ کے ہدف کو حاصل کر لیا گیا ہے۔ 

سال17-2016 کے دوران پون بجلی میں ہوئے اضافہ میں آندھرا پردیش کا 2190 میگاواٹ، اس کے بعد گجرات کا 1275 میگاواٹ اور کرناٹک کا 882 میگاواٹ کا تعاون رہا۔ اس کے ساتھ ہی سال 17-2016 میں مدھیہ پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، مہاراشٹر، تلنگانا اور کیرالہ کی شراکت بالترتیب 357 میگاواٹ، 288 میگاواٹ، 262 میگاواٹ، 118 میگاواٹ، 23 میگاواٹ اور 8 میگاواٹ کی رہی۔ 

سال17-2016کے دوران جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے ذریعہ پون بجلی کے میدان میں بولی لگانے کے متعارف کرانے سمیت ری پاورنگ پالیسی، ہوا-شمسی ہائبرڈ پالیسی کا مسودہ بنانے، نئے پون بجلی منصوبے لگانے کی پالیسی تیار کی گئی۔
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget