Halloween Costume ideas 2015

دہلی میں ہورس شو 2017 : ملک بھر سے 500 سے زیادہ گھوڑوں نے حصہ لیا

نئی دہلی،  دہلی میں گھوڑوں کی نمائش یعنی ‘‘دلی ہورس شو ’’ کا 20 ویں صدی کے ابتدائی حصے کے بعد سے وجود رہا ہے ۔ برطانوی دور میں یہ ہندستانی سماجی کلنڈر میں ایک اہم ایونٹ سمجھا جاتا تھا اور ہر کوئی ملک کے تمام حصوں سے دہلی آتا تھا۔ آزادی کے بعد یہ روایت جاری رہی اور یہ 1979 تک ہندستان کا پریمیر ہورس شو رہا۔ 

1979 کے بعد ہورس شو کا سلسلہ ختم ہوگیا ۔ 1986 میں اس وقت کے دلی پولو کلب نے ہورس شو کو پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ہندستان میں واحد ہورس شو ہے۔ 

فوج کے پولو اور رائیڈنگ کلب گزشتہ 31 سال سے ہندستان میں سب سے بڑے اور سب سے مقبول ہورس شو کا اہتمام کررہا ہے۔ اس سال دلی ہورس شو میں ملک بھر سے 500 سے زیادہ گھوڑوں کے علاوہ مقابلے میں حصہ لینے والے لوگوں نے حصہ لیا یہ شو 26 مارچ سے 2 اپریل تک چلا۔ اس شو کو چار زمروں یعنی سینئر، نوجوان گھوڑ سواروں ، جونیئر اور بچوں میں بانٹا گیا تھا۔ 

شرکا میں 61 ویں کیولری ، صدر کے باڈی گارڈ آر وی سی اے ایس سی آر می کمانڈر نیشنل ڈیفینس اکیڈمی آسام رائفلز ، پنجاب پولیس بی ایس ایف دہلی پولیس ایم پی پولیس ، آئی ٹی بی پی اور ممتاز سینئر لوگ تھے۔ راشٹریہ انڈین ملٹری کا لج میوکالج پنجاب پبلک اسکول نابھا سمیت مشہور اسکول اور کالجوں نے بھی اس میں حصہ لیا ۔ 
Labels:

एक टिप्पणी भेजें

MKRdezign

संपर्क फ़ॉर्म

नाम

ईमेल *

संदेश *

Blogger द्वारा संचालित.
Javascript DisablePlease Enable Javascript To See All Widget